فلسطین میں انسانی جانوں کے مزید نقصان سے بچنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مریم نواز

اتوار 8 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف  نے اسرائیلی قابض فوج کے غزہ پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کو خوراک اور امدادی اشیاء کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ظالم و غاصب کے خلاف مظلوم کا ساتھ دینا ہی انصاف ہے، عالمی ادارے بھی تنازعہ کے پرامن اور منصفانہ حل کے لیے عملی کردار ادا کریں، انسانی جانوں کے مزید نقصان سے بچنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد سے ہی مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن قائم ہو سکتا ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ عالمی قوانین، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دو ریاستی حل کے سمجھوتوں کی دھجیاں اڑانے والی غاصب فوج موجودہ حالات کی ذمہ دار ہے اور اس غاصب فوج کے خلاف اپنی آزادی کے لیے لڑنا فلسطینیوں کا حق ہے۔

مریم نواز نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر اور مقبوضہ فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل نسل کشی اور ریاستی دہشت گردی کے جرم کا ارتکاب کر رہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پوری امت مسلمہ کی دعا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین غاصبانہ قبضے سے آزاد ہوں، بہادر کشمیریوں اور فلسطینیوں کی قربانیوں سے آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔ مریم نواز نے فلسطینی شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحت یابی کی بھی دعا کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں نظام زندگی درہم برہم، عوامی ایکشن کمیٹی کا مظفرآباد کی جانب مارچ کا اعلان

شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کو پیچھے چھوڑنے والی بالی ووڈ کی سب سے مقبول اداکارہ کون؟

پی ٹی آئی کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت، حکومت پر ناکامی کا الزام

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ کے چیف وہپ رانا محمد ارشد کے گھر ڈکیتی، اہل خانہ یرغمال

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے جعلی ٹریفک چالان تک، اسکیمرز شہریوں کو کیسے لوٹ رہے ہیں؟

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ