ماہرہ خان کی شوہر اور دوستوں کے ہمراہ نئی تصاویر جاری

اتوار 8 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی سپرسٹار اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی دوسری شادی کے بعد شوہر سلیم کریم کے ساتھ اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی ہیں۔

ماہرہ نے حال ہی میں اپنے ایک پرانے دوست اور کاروباری شخصیت سلیم کریم کے ساتھ شادی کی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب دیکھی جا رہی ہیں۔

 

ماہرہ نے آج اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر ڈھولکی اور ڈنر کی نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں ماہرہ اور سلیم کریم کے دوستوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

سرخ پھولوں اور دیدہ زیب ڈیزائن کے فراک اور سرخ دوپٹے میں ماہرہ خان بہت پیاری لگ رہی ہیں۔

 

دیگر تصاویر میں اداکارہ غالباً ایک پارٹی میں اپنے شوہر اور دوستوں کے ساتھ خوب اجوائے کر رہی ہیں۔

 

بالی ووڈ اداکارورون دھون نے بھی ایک انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے ماہرہ خان کو شادی کی مبارکباد دی اور کہا کہ ’آپ تمام خوشیوں کی مستحق ہیں‘۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے ، ان کی پہلی شای 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جن سے اداکارہ کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے تاہم ان دونوں کے درمیان 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میرے مرنے کے بعد بیوی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ 65 سالہ شخص نے بیوی کا قتل کردیا

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب