انتخابات میں التوا کا مطالبہ، مسلم لیگ نے مولانا فضل الرحمن کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا

منگل 10 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں عام انتخابات تاخیر سے منعقد کروانے کے معاملے پر مولانا فضل الرحمن  تنہائی کا شکار، مسلم لیگ ن نے انتخابات میں مجوزہ تاخیر پر مولانا فضل الرحمان کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

مسلم لیگ ن کا آئندہ عام انتخابات الیکشن کمیشن کے مجوزہ شیڈول جنوری 2024 میں کرانے کی مکمل حمایت کا فیصلہ کرلیا۔ مرکزی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات میں کسی بھی قسم کی تاخیر کی مسلم لیگ ن بھرپور مخالفت کرے گی۔

مسلم لیگ ن کی قیادت نے پارٹی کو مقررہ وقت پر ہی انتخابات کے مطالبے پر ڈٹ جانے کی ہدایت دے دی ہے۔

مرکزی قیادت نے پارٹی کو مولانا فضل الرحمان کے انتخابات میں تاخیر کے مطالبے سے فاصلہ رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

قیادت نے ہدایت کی ہے کہ ٹی وی ٹاک شوز اور دیگر پلیٹ فارمز پر انتخابات میں کسی قسم کی تجویز کی مخالفت کی جائے۔

نواز شریف وطن واپسی پر مینار پاکستان کے جلسے میں انتخابات میں تاخیر کی تجویز کی مخالفت کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف انتخابات آئندہ سال جنوری یا فروری میں کرانے کے حامی ہیں۔

مسلم لیگ ن عام انتخابات جنوری یا فروری 2024 سے آگے لے جانے کی مخالفت کرے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پہلے ہی عام انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کا مطالبہ کر چکی ہے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp