خیبر پختونخوا: قبائلی ضلع اورکزئی میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 11 مزدور زخمی

منگل 10 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ریسکیو 1122 کے مطابق لوئر اورکزئی کے ڈولی کورز علاقے میں واقع کوئلہ کی کان میں زوردار دھماکے کے بعد کان میں موجود 11 مزدور پھنس کر رہ گئے تھے۔

ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پھنسے ہوئے مزدوروں کو باہر نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ریسکیو سروس نے بتایا کہ زخمیوں میں ایک کی حالت نازک ہے، جسے بہتر علاج کے لیے کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ باقی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کے بعد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی۔ ابتدائی پولیس معلومات کے مطابق دھماکا مبینہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا۔ تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp