سابق وزیر اعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے لاہور پہنچیں گے، مسلم لیگ ن نے اپنے قائد کے استقبال کے لیے تمام تیاریوں کو تقریباً حتمی شکل دے دی ہے۔
کیمرے لائٹس سب کا انتظام کر دیا گیا ہے، نواز شریف کے استقبال کے لیے آنے والوں کے لیے بہترین کھانے کا انتظام کرنے کے لیے کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے۔
لیگی ذرائع کے مطابق ابھی تک کمیٹی نے اپنے اندازے کے مطابق تقریبا 40 سے 50 ہزار لوگوں کے لیے کھانے کا بندوبست کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کھانے میں نان چکن قورمہ یا بریانی کا انتظام کیا جائے گا۔
کھانا ضائع نہ ہو اس کے لیے 50 لوگوں پر مشتمل ایک گروپ مقرر کیا جائے گا جو 21 اکتوبر کو کھانا تقسیم کرے گا، جن ڈبوں میں کھانا تقسیم ہوگا ان پر نواز شریف کی تصویر آویزں کی جائے گئی۔
مزید پڑھیں
جلسہ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ کھانا لوگوں کو کر سیوں پر ہی تقسیم کیا جائے تاکہ لوگ آرام سے بیٹھ کر کھانا بھی کھائیں اور اپنے قائد کی تقریر کے ساتھ ان کے بیانیہ پر بھی لیبک کہیں۔
کھانے پر کروڑوں روپے لگائیں جائیں گئے، لیگی ذرائع کے مطابق 21 اکتوبر کو جو کھانا کھلایا جائے گا، اس پر پارٹی کے مختلف رہنما اپنا اپنا حصہ ڈالیں گے کیوں کہ نواز شریف کا استقبال سب کی ذمہ داری ہے اس لیے تمام رہنما اس میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں گئے
21 اکتوبر کو صرف نواز شریف کی تقریر ہوگی؟
لیگی ذرائع کے مطابق پارٹی نے فیصلہ کیا ہے ایک تو نواز شریف کی تقریر شام 7 یا 8 بجے تک کروا لی جائے،دوسرا یہ کہ نواز شریف پنڈال میں 7 بجے تک موجود ہوں.
نواز شریف کو بذریعہ ہیلی کاپٹر پنڈال میں لایا جائے
ائیرپورٹ سے نواز شریف کو بذریعہ ہیلی کاپٹر مینار پاکستان لایا جائے کیوں کہ ان کو سڑک کے ذریعے لانا ممکن نہیں ہوگا،جب نواز شریف پنڈال میں پہنچ جائیں گے تو دیگر لیڈران کی تقریریں روک دی جائیں گی اور تمام کیمرے نواز شریف کے پنڈال میں داخلے کے لمحات کو فوکس کریں گے۔
ن لیگ کی جانب سے پنڈال میں تقریبا 9 کیمرے لگائے جائیں گے جو سارے پنڈال کو فوکس کریں گے، میڈیا کو بھی لائیو کوریج کے لیے لنک شئیر کیا جائے گا۔
جب نواز شریف اسٹیج پر بیٹھ جائیں گے تو اس کے کچھ دیر بعد ان کی تقریر کروائی جائے گی، نواز شریف جب پنڈال میں موجود ہوں گے تو صرف نواز وہی قوم سے خطاب کریں گے اور اپنا اگلا لائحہ عمل عوام کے سامنے رکھیں گے۔
لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی تقریر جلدی کروانے کا مقصد یہ ہے کہ استقبال کے لیے دور دارز سے آئے لوگ وقت پر آسانی سے اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔
21 اکتوبر کو 2 نئے ملی نغمے بھی چلائیں جائیں گے
نواز شریف کی وطن واپسی کے موقع پر ن لیگ کی قیادت نے خصوصی 2 ملی نغمے بھی تیار کر رکھے ہیں، ایک ترانہ وارث بیگ نے گایا ہے جو 21 اکتوبر کو جلسے کی شان بنے گا یہ ملی نغمہ نواز شریف کی انٹری پر بھی چلایا جائے گا۔
نواز شریف جب اسٹیج پر موجود ہوں گے تو صرف یہی دو ترانے پنڈال میں لوگوں کی تفریح کا باعث بنیں گے۔