ن لیگ نے مینار پاکستان جلسے سے قبل لاہور میں ہونے والے تمام چھوٹے اجتماع منسوخ کردیے

منگل 10 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن نے میاں محمد نواز شریف کی آمد کے موقع پر مینار پاکستان جلسے پر توجہ مرکوز رکھنے کی غرض سے لاہور میں پارٹی کے دیگر تمام چھوٹے بڑے اجتماع منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق لیڈرشپ نے طے کیا ہے کہ چوں کہ مینار پاکستان کے جلسے کے انعقاد پر پوری طرح توانائیاں صرف کرنی ہیں اس لیے شہر کے مختلف حلقوں میں ہونے والے دیگر پارٹی کنوینشن و مختلف اجتماع منعقد نہ کیے جائیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی قیادت کی ہدایت پر بدھ کو گلشن راوی میں ہونے والا جلسہ اور غزالی سلیم بٹ اور خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر رہنماؤں کے حلقوں میں ہونے والے جلسے اور ورکرز کنوینشز بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔

قیادت کا کہنا ہے کہ اتوار کو ٹھوکر نیاز بیگ میں مسلم لیگ ن کے عظیم الشان جلسے کے بعد شہر میں چھوٹے جلسوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ قیادت کا یہ فیصلہ ہے کہ چھوٹے جلسوں کی بجائے سارا زور مینار پاکستان جلسے کی تیاریوں پر لگایا جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ قیادت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ اب تمام حلقوں کے سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سابقہ بلدیاتی نمائندوں اور ورکرز کے اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں ہوں گے اور ہر جلسے کی صدارت مریم نواز کریں گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مریم نواز تمام اجلاسوں میں قائد ن لیگ نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیں گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق 21 اکتوبر کو نواز شریف کا طیارہ شام 4 بجے تک لاہور ایئرپورٹ پر اترے گا اور سینیئر قیادت ایئرپورٹ کے لاؤنج میں ہوگی۔ نواز شریف ایئرپورٹ سے سیدھا مینار پاکستان کی طرف روانہ ہوں گے جہاں پر کارکنان کی جانب سے ان کا استقبال کیا جائے گا۔

جماعت کی طرف سے ایک ہدایت نامہ جاری ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے سینیئر رہنما 21 اکتوبر کو لاہور میں موجود رہیں گے، لندن سے اسحاق ڈار اور دیگر لوگ نواز شریف کے ساتھ آئیں گے۔ نواز شریف بذریعہ دبئی پاکستان پہنچیں گے، ٹکٹ ہولڈرز، سابق ایم این ایز، ایم پی ایز، سینیٹرز اپنے ساتھ لانے والے قافلوں کی لسٹ مرکزی قیادت کو دیں گے۔ تمام رہنما جو لوگوں کو لے کر آئیں گے وہ مینار پاکستان پر ہی رکیں گے۔ ایئرپورٹ پر استقبال کرنے کے لیے کوئی کارکن نہیں جائے گا۔

نواز شریف کے استقبال کے لیے مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر ماڈل ٹاؤن لاہور میں ایک فیسیلی ٹیشن سنٹر قائم کر دیا گیا ہے جو 21 اکتوبر تک 24 گھنٹے کام کرے گا ، عوام کو اس فیسیلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے ہر طرح کی معلومات، رہائش اور کھانے پینے کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟