دیر آید درست آید، بھارت نے بالآخر پاکستانی صحافیوں کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی کوریج کے لیے ویزے دینے کے فیصلہ کر لیا، بھارتی سفارتخانے نے پاکستانی صحافیوں کو فوری طور پر اپنے پاسپورٹس جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی کوریج کے لیے پاکستانی صحافیوں کو ویزے دینے میں ٹال مٹول سے کام لے رہا تھا، تاہم پی سی بی اور اس کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی کوششوں کے بعد بھارت نے پاکستانی صحافیوں کو ویزے دینے کے حوالے سے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
اس ضمن میں بھارتی سفارتخانے نے بھارتی ویزوں کے اجرا کے لیے پاکستانی صحافیوں سے رابطے شروع کر دیے ہیں اور انہیں پاسپورٹ فوری طور پر جمع کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
گزشتہ روز بھارتی رویے سے تنگ آکر پاکستانی اسپورٹس پریزینٹر زینب عباس جھوٹے مقدمے کےاندراج کے بعد ورلڈ کپ چھوڑ کر بھارت سے دبئی چلی گئی تھیں۔
زینب عباس کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر 04 اکتوبر کو دائر کی گئی۔ درخواست گزار نے زینب عباس پر 9 سال قبل ’’ہندو مخالف‘‘ ٹویٹ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
واضح رہے انڈیا نے ورلڈ کپ شروع ہونے کے باوجود پاکستانی صحافیوں کو ویزے جاری نہیں کیے تھے۔ انڈیا کی ہٹ دھرمی اور اس نامناسب رویے کے پیش نظر دفتر خارجہ نے انڈیا کی جانب سے پاکستانی صحافیوں کو ویزے نہ جاری کرنے کا معاملہ بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ بھی تھا۔