سری لنکا کا ورلڈ کپ میچوں میں پاکستان کیخلاف سب سے بڑا اسکور

منگل 10 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکا کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کے خلاف سب سے بڑا ٹوٹل کرنے والی ٹیم بن گئی ہے۔

منگل کو حیدرآباد میں ہونے والے ورلڈ کپ کے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔ یہ ورلڈ کپ میچوں میں پاکستان کے خلاف کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

اس سے قبل بھارت نے مانچسٹر میں کھیلے گئے سنہ 2019 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کے خلاف 336 رنز بنا کر سب سے بڑے ٹوٹل کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ سری لنکا کا ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیسرا بڑا ٹوٹل ہے۔ سری لنکا نے سنہ 1996 ورلڈ کپ میں کینیا کے خلاف سب سے زیادہ 398 رنزاسکور کیے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے کرکٹ ورلڈ کپ میں کبھی بھی 263 رنز سے زیادہ کا ہدف کامیابی سے حاصل نہیں کیا۔ قومی ٹیم کا ورلڈ کپ میں سب سے کامیاب ہدف کا تعاقب 263 رنز  ہے جو اس نے سنہ 1992 میں نیوزی لینڈ کے خلاف حاصل کیا تھا۔ یہ وہی سال تھا جب پاکستان نے آل راؤنڈر عمران خان کی قیادت میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp