ورلڈ کپ 2023: بھارت نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

بدھ 11 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 9ویں میچ میں کپتان روہت شرما کی دھواں دار بیٹنگ اور برق رفتار سینچری کی بدولت بھارت نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بھارت نے افغانستان کا 273 رنز کا ہدف 35 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنائے، جواب میں بھارت نے 35 اوورز میں 273 رنز بنا کر باآسانی یہ ہدف مکمل کر لیا۔

روہت شرما کا ریکارڈ

بھارت کی جانب سے روہت شرما نے تیز اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، وہ 84 گیندوں پر 131 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

اس میچ کی خاص بات یہ ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما  بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے ہیں، اپنے کیریئر کا 554 واں سکسر لگا کر وہ سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کو پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔ کرس گیل نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 553 لگائے ہیں۔

بھارتی اوپنر ایشانت شرما نے 47 گیندوں پر 47 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر ابراہیم زردان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ورات کوہلی نے 56  گیندوں پر 56 رنز اور شری یاس آئر نے 23 گیندوں پر 25 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

افغانستان کی بیٹنگ

بھارت کے شہر دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے اوپنر ابراہیم، زدران اور رحمٰن اللہ گرباز نے جارحانہ اننگز کا آغاز کیا لیکن جسپریت بمراہ کی سونگ کا زیادہ دیر تک سامنا نہیں کر سکے اور 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ رحمٰن اللہ گرباز 21 رنز بنا کر ہردیک پانڈیا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

رحمت شاہ 22 گیندوں پر 16 رنز بنا کر شردل ٹھاکر کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، عظمت اللہ عمر زئی جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے ہردیک پانڈیا کے ہاتھوں 62 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔

ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ افغانستان آسان ہدف نہیں ہے ان کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کرنے کا مظاہرہ کریں گے۔ ورلڈ کپ کے سارے میچز اہم ہوتے ہیں اور اس میچ میں فتح حاصل کرکے اگلے میچ میں اعتماد کے ساتھ پاکستان کے خلاف میدان میں اُترنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر افغانستان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کریں گے اور اچھا ٹارگٹ سیٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ آج کے میچ میں ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے بھارت نے اپنے پلیئنگ الیون میں تبدیلی کرتے ہوئے ایشون کی جگہ شاردل ٹھاکر کو ٹیم کا حصہ بنایا تھا۔

بھارت کا اسکواڈ

 کپتان روہت شرما، ہاردک پانڈیا، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جدیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد سراج، کلدیپ یادیو، اور ایشان کشن۔

افغانستان کا اسکواڈ

کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمان، نوین الحق اور فضل حق فاروقی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp