امریکی کسان نے ایک ٹن سے زیادہ وزنی کدو اگا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا

بدھ 11 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی کسان نے ایک ٹن سے زیادہ (1247 کلو گرام) وزنی کدو اگا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ اس کدو کو مائیکل جورڈن کا نام دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والے کاشتکار ٹریوس جینجر نے ہاف مون بے، کیلیفورنیا میں ہونے والی وزنی کدوؤں کی 50 ویں سالانہ ورلڈ چیمپئن شپ کے دوران یہ ریکارڈ بنایا، وہ اس مقابلے میں تیسری بار شرکت کر رہے تھے۔

ٹریوس نے اس سے قبل 2022ء میں 1161 کلوگرام وزنی کدو اگانے کا مقابلہ جیتا تھا، انہوں نے اس کدو کا نام میوورک رکھا تھا۔ ٹریوس نے 2020ء میں 1066 کلو گرام وزنی ٹائیگر کنگ نامی کدواگا کر بھی مقابلہ جیتا تھا۔

جینجر کے پہلے اگائے گئے کدوؤں نے قومی ریکارڈ توڑے تھے لیکن انہوں نے اپنی تازہ ترین کوشش سے 2021ء میں اطالوی کسان سٹیفانو کٹروپی کے اگائے گئے 1,226 کلو گرام وزنی کدو کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

جینجر کو یہ مقابلہ جیتنے پر 30 ہزار ڈالر کی انعامی رقم دی گئی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مائیکل جورڈن کو 10 اپریل کو کاشت کیا تھا اور اس کی دیکھ بھال پر تقریباً 15 ہزار ڈالر لاگت آئی ہے، انہوں نے کہا کہ جیت کی رقم سے وہ اب ایک اور کدو اگانے کی تیاری کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp