یوکرین: باڈی بلڈر کا دانتوں سے 6کاریں ایک ساتھ کھینچنے کا عالمی ریکارڈ

ہفتہ 30 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوکرین کے  ایک طاقتور شخص نے اپنے دانتوں سے گاڑیاں کھینچ کر دو عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔ یوکرین کے  طاقتور شخص نے اپنے دانتوں کا استعمال کرتے ہوئے گاڑیاں کھینچنے کے 2 گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

یوکرین کے34  سالہ دمترو ہرنسکی نے دانتوں کے ساتھ سب سے زیادہ گاڑیاں کھینچنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ انہوں نے 6 کاریں اور ان میں سوار 6 ڈرائیوروں جن کا مجموعی وزن 16,763 پاؤنڈ تھا کو اپنے دانتوں سے کھینچ کر دُنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

ہر گاڑی مکمل طور پر آزاد تھی لیکن اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ گاڑیاں سیدھی لائن میں رہیں اور ایک دوسرے سے ٹکرائیں نہیں، اس کے لیے ہر گاڑی میں ایک ڈرائیور بھی سوار تھا۔

اس کے بعد ہرنسکی نے دانتوں سے ہی تیز ترین 30 میٹر (98.4 فٹ) کار کھینچنے کا ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی اور وہ 2،293 پاؤنڈ کی ٹیکسی کو 15.63 سیکنڈ میں مطلوبہ فاصلہ تک پہنچانے میں کامیاب ہو گئے اور اس طرح انہوں نے دوسرا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

 باڈی بلڈر نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ ’ میرا مشغلہ اپنی بھرپور طاقت دکھانا ہے اور اس حوالے سے میرا مقصد بہت سارے ریکارڈ اپنے نام کرنا ہے۔

اس سے قبل انہوں نے 2022 میں 71,650 پاؤنڈ وزنی ٹرین کا رسا اپنی گردن کے ساتھ لپیٹ کر سب سے بھاری ٹرین کھینچنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار