فضل الرحمان کی شہبازشریف سے ملاقات، بحرانوں سے مل کر نمٹنے پر اتفاق

جمعرات 12 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ڈی ایم اور جمعیت علما اسلام کے سربنراہ مولانا فضل الرحمن نے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی

ملاقات میں دونوں رہنماﺅں کا مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر دونوں قائدین نے شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی۔

مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

دونوں قائدین کا مشاورت اور اشتراک عمل سے آگے بڑھنے کا فیصلہ اور اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ بحرانوں سے مل کر ہی نمٹا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں آپ نے بھرپور تعاون کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں نے 16 ماہ میں سیاست کا نہیں صرف ریاست بچانے کا سوچا۔ پاکستان کو اتحاد، مشاورت اور اشتراک عمل ہی بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد سیاسی وجمہوری نظام مضبوط ہوگا۔

مولانا فضل االرحمان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نوازشریف کی وطن واپسی پاکستان کے لئے اچھی خبر ہے۔ سچ بے نقاب ہوچکا ہے کہ نوازشریف سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے گئے۔

ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال، سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp