لاہور اے ٹی سی: یاسمین راشد اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

جمعرات 12 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سانحہ 9 مئی کے 3 مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 اکتوبر تک توسیع کر دی۔ دوسری جانب عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 26 اکتوبر تک توسیع کردی۔

انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کیا۔ درخواست گزار کی جانب سے برہان معظم پیش ہوئے۔

پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزمہ ڈاکٹر یاسمین کو پیش کیا، سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 اکتوبر تک توسیع کردی۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے خدیجہ شاہ اور دیگر کے خلاف عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں سماعت کی۔

جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد خدیجہ شاہ سمیت دیگر کو عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 اکتوبر تک توسیع کردی۔

واضح رہے تھانہ گلبرگ اور تھانہ سرور روڈ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp