صدر مملکت کا تعلیم کے فروغ کے لیے قومی ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ

بدھ 22 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں آؤٹ اسکول چیلڈرن ایشوز اینڈ چیلنجز کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کے بہتر اور خوشحال مستقبل کے لیے ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے قومی ایمرجنسی لگانے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا ملک کی خوشحالی کے لیے تعلیم کے حصول پر زور دیں اور اپنی ترجیحات کا تعین کریں۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں آگے بڑھنے کے لیے اپنی ترجیحات کو درست سیمت میں لانے کی ضرورت ہے اور تعلیم کے حصول کو درپیش مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے۔

صدر مملکت نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان معیاری تعلیم فراہم کرنے میں بہت پیچھے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو ممالک ترقی کرتے ہیں ان کی توجہ خواتین کو بااختیار بنانے اور تعلیم کے فروغ پر مرکوز ہوتی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو بیشتر مسائل کا سامنا ہے۔ ملک کو ان مسائل سے نکالنے کے لیے معاشرے کے ہر طبقے کو مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp