جیل بھرو تحریک ملک کے خلاف سازش ہے، مریم اورنگزیب

بدھ 22 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پچھلے 9 ماہ سے ملک میں تماشا لگا ہوا ہے، جیل بھرو تحریک ملک کے خلاف سازش ہے۔ عمران خان جیل بھرو تحریک کی شروعات خود گرفتاری دے کر کریں ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا ملک پر 4 سال نالائقوں اور نااہلوں نے حکمرانی کی۔ ن لیگ کے خلاف یہ لوگ ایک ٹکے کی کرپشن ثابت نہ کر سکے۔ جب کرپشن ثابت نہ ہوئی تو ہیروئین کے مقدمات بنوا کر جیلوں میں بند کروایا جاتا رہا۔

عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا پارلیمنٹ نے عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو باہر پھینکا۔ سوال پوچھو تو کہتے ہیں یہ ملک کے خلاف سازش ہے۔ سازش کی کہانی پر 9 مہینے تک تماشے کیےگئے۔ یہ شخص جانتا ہے کہ سائفر کی کوئی کہانی نہیں تھی۔ یہ جانتا ہے امریکا نے کوئی سازش نہیں کی تھی۔ سازش امریکا سے ہوتے ہوئے محسن نقوی تک آ گئی۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ عمران خان کسی ادارے اور عدالت میں پیش نہیں ہوتا۔ وہ توشہ خانہ کیس میں 2020 سے فرار ہے کیونکہ یہ چور ہے۔ آپ کو ادارے بلارہے ہیں اور آپ جیل بھرو تحریک چلا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ضمانتیں بھی کروا رہے ہیں۔ توشہ خانہ ہو یا سائفر عمران خان کو اپنے اوپر لگی چارج شیٹ کا جواب دینا ہو گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک گھریلو خاتون نے سیاسی مخالفین کوغداری سے جوڑنے کا کہا۔ گھریلو خاتون توشہ خانہ کی گھڑیاں بیچتی رہی۔ گھریلو خاتون کے جادو ٹونے نے ملک کو تباہ کیا۔ فرح خان گھریلو خاتون کی فرنٹ مین تھی۔ توشہ خانہ سے ہیروں کے ہار چوری کیے گئے۔ بریف کیس آتے رہے اور گھریلو خاتون وصول کرتی رہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جیل بھرو تحریک ملک کے خلاف سازش کی تحریک ہے۔ یہ جیل بھرو تحریک نہیں’جیل بچو تحریک‘ ہے۔ عمران خان نے زمان پارک کو ضمانت پارک بنا دیا۔ تمہارے بچے باہر ہیں تو لوگوں کے بچے جیل کیوں جائیں؟

وفاقی وزیر نے کہا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے ملک کو نقصان پہنچایا گیا۔ عمران خان کے پاس جواب نہیں تو جیل بچو تحریک شروع کر دی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پی ٹی آئی کی معاشی تباہی سے نمٹ رہی ہے۔ یہ وہی آئی ایم ایف کی ڈیل ہے جو عمران خان کرکے گئے ہیں۔ کیا ہی اچھا ہوتا اگر سییلکٹڈ وزیراعظم اس وقت آئی ایم ایف کو منع کرتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں بیروزگار افراد کی تعداد 80 لاکھ ہوگئی، خیبر پختونخوا سب سے آگے

ہائی نان، خوبصورت ساحلوں اور چائے کے باغات سے بھی آگے اب ایک غیر معمولی فری ٹریڈ زون

’سابق مس انڈیا کو شوہر نے دھمکی دی کہ تمہارا چہرہ بگاڑ دوں گا‘، وکیل کا انکشاف

شنگھائی ایئرپورٹ پر بھارتی خاتون کو زیر حراست رکھے جانے پر انڈیا کا چین سے شدید احتجاج

سائنسدانوں کو 10 ہزار سالہ قدیم ‘چیونگم’ کا سراغ مل گیا، اسے چبانے والا کون تھا؟

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا