پاکستان سمیت کون سے ممالک نے آج تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا؟

جمعہ 13 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صہیونیوں نے فلسطینی سر زمین پر قبضہ کرکے 1948 میں اسرائیل قائم کیا تھا۔ اس کا قیام اب تک دنیا بھر میں متنازعہ ہے، یہی وجہ ہے کہ اب بھی دنیا کے متعدد ممالک نے اسے تسلیم نہیں کیا۔

ورلڈ آف سٹیٹسٹکس‘  نامی ویب سائٹ نے  اپنی ’ ایکس‘ سائیٹ  پر اقوام متحدہ کے ایسے تمام ممبر ممالک کی فہرست شائع کی ہے جنہوں نے آج تک اسرائیل کو’ تسلیم نہیں کیا۔

ان ممالک میں پاکستان کے علاوہ افغانستان، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ایران، بھوٹان، سعودی عرب، اومان، برونائی، لیبیا، قطر، صومالیہ اور یمن بھی شامل ہیں۔

 

پاکستان

پاکستان نے اسرائیل کو تاحال تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات ہیں۔ پاکستان نے مستقل حل تک اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

سعودی عرب

سعودی عرب نے بھی اب تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا۔

بنگلہ دیش

آزاد فلسطین ریاست کے قیام تک بنگلہ دیش نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کر رکھا ہے۔

ایران

اسرائیل کے قیام کے وقت ایران اسے تسلیم کرنے والا دوسرا مسلم اکثریتی ملک تھا لیکن انقلاب کے بعد ایران اب اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔

افغانستان

افغانستان نے بھی ابھی تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا تاہم 2005 میں اس وقت کے صدر حامد کرزئی نے عندیہ دیا تھا کہ اگر الگ فلسطینی ریاست بننے کا عمل شروع ہوا تو اس کے بعد اسرائیل سے سفارتی تعلقات ممکن ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں اب تک 1537سے زائد افراد ہلاک اور 6612 افرد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ حماس کے حملوں میں اسرائیل میں ہلاکتوں کی تعداد 1300 تک پہنچ گئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے 11 لاکھ شہریوں کو جنوب کی طرف نقل مکانی کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق غزہ میں جنگ کے دوران اقوام متحدہ کے عملے کے 11 ارکان بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp