روس یوکرین جنگ اس سال کے آخر تک ختم ہوسکتی ہے ، روسی دفاعی تجزیہ کار

بدھ 22 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس کے دفاعی تجزیہ کار پاول فیلن ہاور نے کہا ہے کہ اس سال روس یوکرین جنگ کی آگ مزید بھڑکے گی لیکن بالآخر سال کے اختتام پر ختم ہوسکتی ہے۔

عرب ٹی وی چینل الجزیرہ سے ایک انٹرویو میں پاول فیلن ہاور کا کہنا ہے کہ جنگ اس قدر شدید ہے کہ وہ زیادہ دیر تک جاری نہیں رہ سکتی۔

پاول فیلن ہاورعمومی طور پر روس کی دفاعی اور خارجہ پالیسی پر لکھتے ہیں ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آخر انھیں ایسا کیوں محسوس ہورہا ہے کہ جنگ مزید تیز ہوگی؟ ان کا کہنا تھا کہ ہر چیز کی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی۔ لیکن میرا خیال ہے کہ عنقریب جنگ مزید تیز ہوگی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ یہ جنگ کون جیتے گا ؟ دیگر کئی تجزیہ نگاروں کی طرح پاول فیلن ہاور کا بھی کہنا تھا کہ سیدھی سی بات ہے، اس حوالے سے کچھ کہنا مشکل ہے۔ انھوں نے کہا کہ یوکرین نے گزشتہ ستمبر میں حیران کن کامیابیاں حاصل کیں۔ ’’ نہ صرف یوکرین نے بعض سٹریٹیجک مقامات واپس حاصل کیے بلکہ روسی فوج کو ’ خیرسان ‘ سے نکلنے پر بھی مجبور کردیا۔  اسی طرح یوکرین نے روسی فوج کو موبائلازیشن پروگرام پر بھی مجبور کیا ، جس کی وجہ سے روس کو معاشی اور سیاسی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ ‘‘

پاول فیلن ہاور کا کہنا ہے کہ روس کو اس وقت شدید مالی مسائل کا سامنا ہے۔ دوسری طرف اسے میدان جنگ میں بھی مسائل کا سامنا ہے۔  مجھے یہ صورت حال اسی انداز میں زیادہ عرصہ چلتی نظر نہیں آرہی ہے۔ مغرب کو سپلائی میں کچھ مسائل کا سامنا ہے لیکن انھیں حل کرنا زیادہ مشکل نہیں ہے۔ اگر یہ جنگ طول پکڑتی ہے تو اس کے اخراجات برداشت کرنے کے لئے روس کی نسبت زیادہ تیار ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ جنگ اس سال کے آخر تک ختم ہو سکتی ہے۔ ’’ اگر کسی ایک فریق کو واضح طور پر جنگ میں کامیابی ملتی ہے تو دوسرا فریق بحران کا شکار ہوجائے گا جس کے نتیجے میں وہاں رجیم تبدیل ہوگا۔

واضح رہے کہ چوبیس فروری کو روس یوکرین کو ایک سال مکمل ہوجائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ