چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بارکھان واقعے کی مذمت کی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک غریب بلوچ خاتون اور اس کے بچوں کو صوبائی وزیرسردار عبدالرحمٰن کیتھران کی نجی جیل میں غیرقانونی طور پر قید کیے جانے، انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنائےجانے اور قتل کیے جانےکی شدید مذمت کرتا ہوں۔
بلوچستان کےعلاقےکیتھران میں ایک غریب بلوچ خاتون اور اسکےبچوں کو صوبائی وزیرسردار عبدالرحمٰن کیتھران کی نجی جیل میں غیرقانونی طور پر قید کئے جانے،انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنائےجانےاور قتل کئے جانےکی شدید مذمت کرتا ہوں۔جنگل کےاس قانون کےخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے!
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 22, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ جنگل کے اس قانون کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔
واضح رہے کہ گزشہ روزبلوچستان کے علاقے بارکھان سے تعلق رکھنے والی خاتون اور ان کے دو بیٹوں کی لاشیں ملیں۔
چند روز قبل خاتون کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں بلوچستان کے وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران پر نجی جیل میں قید کرنے کا ا لزام عائد کیا گیاتھا۔
صوبائی وزیر نے ان الزامات کی تردید کی ۔ قتل اور نجی جیل کے الزام کو بھی مسترد کر دیا تھا۔
وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو نے بارکھان واقعہ میں مغویوں کی بازیابی کیلئے سکیورٹی اداروں کو مراسلہ لکھ دیاہے۔
سکیورٹی اداروں کو جاری مراسلے میں لکھا ہے کہ عوام کی جان کی حفاظت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔ بچوں کی عدم بازیابی سے اداروں کی ساکھ متاثرہو رہی ہے۔