مہنگائی کی وجہ پی ڈی ایم حکومت نہیں بلکہ آئی ایم ایف ہے، مریم اورنگزیب

ہفتہ 14 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر کو نوازشریف مینارپاکستان پر اپنا نظریہ بیان کریں گے۔ نواز شریف نے ملک کے نوجوان کو روزگار دیا، نوجوانوں کو پتا ہے کہ مہنگائی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نواز شریف نے کیا تھا۔ نوازشریف کو چوتھی دفعہ وزیراعظم بننے کی ضرورت نہیں بلکہ پاکستان کا مستقبل بنانے کی ضرورت ہے۔

مریم اورنگزیب نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں ہم پر انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں مقدمے درج ہوئے اور ہم آج بھی عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔ سیاسی مخالفت پر عمران خان نے جھوٹے مقدمات درج کروائے لیکن ہم سے میرٹ پر ضمانتیں لیں۔ آج جو لوگ جیلوں میں ہیں، وہ میرٹ پر ہیں کیونکہ یہ مکافات عمل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی آئی ایم ایف کی شرط تھی جس کی وجہ سے اس طوفان کا سامنا کرنا پڑا، شہباز شریف نے ملک کو سری لنکا بننے سے بچایا جبکہ 16 ماہ کی مہنگائی 4 سال کی نالائقی کا نتیجہ تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp