ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برف اور ژالہ باری کا امکان

ہفتہ 14 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برف باری اورمیدانی علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

اس دوران کشمیر، گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا اور بالائی خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے۔

ہفتہ کے روز نارووال 53، منگلہ 36، چکوال 31، جہلم30، منڈی بہاؤالدین 24، سیالکوٹ( سٹی 13،ائیر پورٹ 10)، اٹک 7، گجرات 5، گوجرانوالہ 3، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ2، ائیر پورٹ، بوکرہ ایک)، راولپنڈی (چکلالہ 2، شمس آباد، کچہری ایک)، مری 2،چیراٹ 52، پٹن 31، مردان 17، بنوں13، پشاور (سٹی 8، ائیر پورٹ2)، کاکول، سیدو شریف 5، کالام ، مالم جبہ 4، بالائی دیر3، باچا خا ن ائیر پورٹ 2، میر کھان ایک، بابو سر 15، استور 10، بگروٹ 4، چلاس 3، بونجی ، اسکردو ایک، کوٹلی ،گڑھی دوپٹہ 6، مظفر آباد(سٹی 6، ائیر پورٹ5) اور راولاکوٹ میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ہفتہ کو ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سبی، دادو اورشہید بینظیرآ باد میں درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ ہفتہ سے منگل کے دوران تیز، موسلادھار بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے جبکہ مری،گلیات کشمیر، گلگت بلتستان ، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے