ٹک ٹاک نے یورپی یونین کو فلسطین اسرائیل سے متعلق متنازع مواد کے خلاف اقدامات سے آگاہ کر دیا

اتوار 15 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مختصر ویڈیو ایپ ’ٹک ٹاک‘ نے کہا ہے کہ اس نے فلسطینی اسلامی گروپ حماس کے اسرائیل پر حملوں اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بعد نفرت آمیز ویڈیوز اور غلط معلومات کے تدارک کے لیے فوری طور پر وسائل مہیا کر دیے ہیں اور اہلکاروں کو متحرک کردیا ہے۔

یورپی یونین کے سوشل میڈیا سے متعلق ادارے کے سربراہ تھیری بریٹن نے جمعرات کو ٹک ٹاک کو مشرق وسطیٰ کے تنازع سے متعلق غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے 24 گھنٹے کی مہلت دی تھی ۔ انہوں نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے بارے میں بھی تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے۔

’ٹک ٹاک‘نے اتوار کو ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اس نے اپنے اقدامات کا ذکر کیا ہے تاہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے ان اقدامات سے متعلق بریٹن کو خاص طور پر کیا جواب دیا ہے۔

مختصر ویڈیو پلیٹ فارم ’ٹک ٹاک‘ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پرتشدد کارروائیوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسردہ ہیں۔ ٹک ٹاک غزہ کی پٹی میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران سے بھی انتہائی رنجیدہ ہے۔

چینی فرم بائٹ ڈانس کی ملکیت والے مختصر ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک کا مزید کہنا ہے کہ اس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات میں کمانڈ سینٹر کا آغاز، گرافک اور پرتشدد مواد کو ہٹانے کے لیے خودکار سراغ لگانے کے نظام کو بہتر بنانا اور عربی اور عبرانی بولنے والے مزید ماڈریٹرز کو شامل کرنا شامل ہے۔

پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ وہ ایسے مواد کو بھی ہٹا رہے ہیں جو پر تشدد کارروائیوں میں زخمی ہونے والوں یا متاثرین کو ہدف بناتا ہے یا ان کا مذاق اڑاتا ہے یا تشدد پر اکساتا ہے، اس کے براہ راست نشریاتی فیچر کی اہلیت پر بھی پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔ پلیٹ فارم کا مزید کہنا ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں اور مزید بہتری کے لیے ماہرین کے ساتھ بھی بات چیت کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی