نگران وفاقی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے غزہ کی صورت حال پر ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ غزہ میں بڑے پیمانے پر شہادتوں اور فلسطینیوں کی اپنے گھروں سے بے دخلی کے معاملے پر ایرانی وزیرخارجہ حسین عامر عبداللہیان سے بات کی ہے۔
I spoke to FM of Iran HE Hossien Amir Abdollahian. We discussed crises in Gaza,killing of civilians and large-scale displacement of Palestinians from their homes. We agreed that urgent steps were needed to prevent conflict from escalating /provision of humanitarian assistance
— Jalil Abbas Jilani (@JalilJilani) October 16, 2023
جلیل عباس جیلانی نے کہاکہ دونوں ملکوں نے جنگ کو فوری طور پر روکنے اور فلسطینی عوام کو فوری امداد پہنچانے پر اتفاق کیا ہے۔
اپنی ایک اور ٹوئٹ میں جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ مصری ہم منصب سے بھی اس حوالے سے بات چیت کی ہے۔
جلیل عباس جیلانی کے مطابق مصری وزیر خارجہ سے گفتگو میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ جنگ کو بڑھنے سے روکنے، سویلین کو اجتماعی سزا، فاقہ کشی اور بے گھر ہونے سے بچانے کی ضرورت ہے۔
As part of efforts for a coordinated response to ongoing conflict in Gaza, I spoke to FM of Egypt HE Sameh Shukri.We stressed preventing conflict from escalating, protecting civilians from collective punishment, starvation and displacement. I assured of Pak humanitarian assistnce
— Jalil Abbas Jilani (@JalilJilani) October 16, 2023
جلیل عباس جیلانی نے مصری وزیر خارجہ کو فلسطینیوں کی انسانی بنیادوں پر امداد کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
مزید پڑھیں
واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کی مزاحمتی تحریک ’حماس‘ کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلسل بمباری کی جا رہی ہے اور اب تک 2500 سے زیاددہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے نقل مکانے کرنے والے فلسطینیوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اسرائیل نے فلسطین کے عوام کو غزہ خالی کرنے کی دھمکی دی ہے مگر حماس نے جواباً کہا ہے کہ اگر زمینی حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تو اسرائیلی فوج کو نیست و نابود کر دیں گے۔
دوسری جانب سے ایران بھی اس معاملے پر کھل کر سامنے آ گیا ہے اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے ہم فلسطین کے معاملے پر خاموش نہیں رہیں گے۔