چیف آرگنائزر ن لیگ نے جی سی یونیورسٹی کا دعوت نامہ احتراماً مسترد کیا، مریم اورنگ زیب

پیر 16 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کی سینیئر رہنما مریم اورنگزیب نے وضاحت کی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ’جی سی یونیورسٹی‘ کا دعوت نامہ احتراماً مسترد کیا تھا۔

ن لیگ کی رہنما مریم اورنگ زیب کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جی سی یونیورسٹی کی طرف سے دعوت نامہ 5 اکتوبر کو چیف آرگنائزر مریم نواز کے دفتر کو موصول ہوا تھا جسے محض احتراماً مسترد کر دیا گیا تھا کیونکہ پی ایم ایل این کا خیال ہے کہ تعلیمی اداروں کی اولین توجہ تعلیم کے اعلیٰ معیار کی فراہمی، اسے برقرار رکھنے اور اچھے اخلاقی اور سماجی طرز عمل کی اقدار کو فروغ دینا ہے۔

مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ ذاتی اور سیاسی عزائم کے لیے ان کا استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ افسوس کہ ماضی قریب میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو ذاتی عزائم اور سیاسی ایجنڈوں کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) اسی غلط راستے کے انتخاب کی حمایت نہیں کرتی۔

مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ سیاسی اتار چڑھاؤ، رہنما اور وابستگی بدلتی رہتی ہے تاہم ذاتی مفاد صرف توسیع اور اگلے عہدوں تک ہی محدود رہتا ہے۔ چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز تعلیمی اداروں کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنائیں گی تاکہ خاص طور پر اعلیٰ تعلیم کے مقصد کو آگے بڑھایا جائے، مدد کی جائے اور نوجوانوں کو ان کی مکمل صلاحیتوں کو حاصل کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟