پشاور پولیس نے ایڈورڈز کالج کے طالبعلم حسان طارق کو قتل کرنے والے ایک ملزم شاہ سوار کو گرفتار کر لیا ہے۔
سی سی پی او پشاور نے بتایا ہے کہ ملزم شاہ سوار ولد شاہ حسین کا تعلق افغانستان سے ہے، دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے اور اسے بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
سی سی پی او کے مطابق موٹر سائیکل فراہم کرنے والے کو شخص کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے اور ملزم سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
پولیس آفیسر کے مطابق 4 مشکوک افراد کی نشاندہی ہوئی تھی، مخبر کی اطلاع پر پولیس کو ملزمان تک پہنچنے میں مدد ملی۔
سی سی پی او نے بتایا ہے کہ ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے ملزمان تک پہنچنے میں بڑی محنت کی۔
واضح رہے کہ 11 اکتوبر کو ایڈورڈز کالج کے طالبعلم کو گھر جاتے ہوئے موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر قتل کر دیا گیا تھا۔