کمبوڈیا کو شکست دیکر پاکستان نے پہلی بار فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائر جیت لیا

منگل 17 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے کمبوڈیا کو 1-0 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کی تاریخ میں پہلی بار جیت اپنے نام کی ہے۔

اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہارون حامد نے میچ کے 67ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے فاتحانہ گول کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر ہوم لیگ کا پہلا میچ کمبوڈیا میں کھیلا گیا تھا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔

پاکستان کے اسٹار فارورڈ اوٹس خان فیفا سے کلیئرنس نہ ملنے کے سبب فیفا کوالیفائر ہوم لیگ کے دوسرے مرحلے میں بھی شامل نہ ہوسکے۔

پاکستان نے آخری بار 2011 میں فیفا/ اے ایف سی ورلڈ کپ کوالیفائر کی میزبانی کی تھی، اس وقت قومی فٹبال ٹیم نے پنجاب اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ کھیلا تھا۔

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کا اگلا مرحلہ

پاکستانی ٹیم اب ورلڈ کپ کوالیفائرز کے دوسرے مرحلے میں گروپ جی میں سعودی عرب، اردن اور تاجکستان سے ٹکرائے گی۔

اسکواڈ:

گول کیپر: عثمان علی، سلمان الحق اور یوسف بٹ۔

ڈیفنڈرز: مامون موسیٰ خان، محب اللہ، سہیل خان، جنید شاہ، علی خان نیازی، راؤ عمر حیات، عبداللہ اقبال اور عیسیٰ سلیمان۔

مڈ فیلڈرز: عالمگیر غازی، علی عزیر، رجب علی، نظام الدین، ہارون حامد اور راہس نبی۔

فارورڈز: ولید خان، محمد وحید، یوسف، فرید خان، عبدالصمد، اوٹس خان، معین احمد اور شائق دوست۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp