نواز شریف کی آمد سے ایک دن قبل ’چاند رات‘ منائی جائے گی؟

بدھ 18 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نواز شریف 21 اکتوبر کو دبئی سے لاہور پہنچیں گے۔ اس حوالے سے ان کے استقبال کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ لاہور شہر کو نواز شریف کی تصویروں کے ساتھ سجایا جارہا، پوسٹرز اور بینرز ہر شاہراہ پر آویزاں ہیں۔

مختلف رہنماؤں کی جانب سے نواز شریف کو ویلکم کرنے کے لیے اسٹیکرز تیار کروائے گئے ہیں اور دوسری طرف ن لیگ نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں میلے جیسا سماں ہے۔ میٹنگز کے لیے کیمپس لگا دیے گئے ہیں، انتظامات کا جائزہ لیا جارہا ہے، اسٹیج کی تیاریاں بھی آخری مراحلے میں داخل ہو چکی ہیں، ہر طرف خوب صورت کائٹس لگائی جارہی ہیں، پارکنگ انٹری پوائنس بنائے جارہے ہیں۔ الغرض ہر طرح کی تیاری مینار پاکستان پر اس وقت جاری ہے۔

اسی تناظر میں ن لیگ کی جانب سے میاں صاحب کی آمد کو پاکستان کے لیے عید کا دن قرار دیا جارہا ہے اور 21 اکتوبر سے ایک دن قبل چاند رات منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس چاند رات میں شمعیں روشن کی جائیں گی، آتش بازی ہوگئی، ورکرز کو چائے پارٹی بھی دی جائے گئی، پارٹی کے مرد  و خواتین اس اجتماعی خوشی میں شریک ہوں گے اور اس چاند رات کو چار چاند لگانے کے لیے مریم نواز ناصرف اس موقع پر موجود ہوں گی بلکہ اس چاند رات کو وہ خود بھی شمعیں روشن کریں گی اور نوازشریف کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیں گئیں ۔چاند رات کو بھر جشن منایا جائے گا پارٹی ترانوں پر کارکن جھومیں گے۔

ن لیگ کی طرف میچ کے لیے بڑی اسکرین بھی لگائی جائے گئی

مینار پاکستان گراؤنڈ میں اس وقت جشن کا سماں ہے ہر کوئی خوشی خوشی اپنے قائد کی تیاریوں میں مصروف ہے، لیکن پاکستان ،آسٹریلیا کے میچ کو مدنظر رکھتے ہوئے اور عوام کی پر زور فرمائش پر کل مینار پاکستان گراؤنڈ میں ایک بڑی اسکرین لگائی جائے گئی جس پر شائقین  کو پاک آسٹریلیا میچ کھایا جائے گا۔

ن لیگ کا کہنا ہے کہ جہاں قائد نواز شریف کا استقبال ضروری ہے وہاں پاکستانی کرکٹ کو سپورٹ کرنا بھی ضروری ہے اس لیے عوام کے لیے اس بڑے گراؤنڈ میں ایک بڑی اسکرین کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ لوگ کرکٹ کا مزا بھی لیں اور نواز شریف سے اپنی محبت کا اظہار بھی کریں۔

21 اکتوبر کو 200 رضا کار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے

مینار پاکستان جلسہ انتظامات کے معاملات سابق صوبائی وزیر بلال یاسین دیکھ رہے ہیں۔ نواز شریف کی آمد کس گیٹ سے ہوگئی؟ اگر نواز شریف ہیلی کاپٹر سے آتے ہیں تو کہاں پر ہیلی پیڈ ہونا چاہیے؟ ساؤنڈ سسٹم، پارکنگ کہاں پر ہونی چاہیے یہ سب لیگی رہنما بلال یاسین کے سپرد ہیں۔

بلال یاسین

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ جلسہ بہت بڑا ہونے جارہا ہے اس وقت لاہور سے ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کی لسٹ تمام کوائف کے ساتھ پارٹی کو دے دی گئی ہے۔ اتنے بڑے جلسے میں سیکیورٹی کے انتظامات کے لیے پارٹی ورکرز کی فورس تیار کی گئی ہے جن کی تعداد 200 سے زیادہ ہے وہ پارٹی کی ٹی شرٹ پہن کر گراؤنڈ کے اندر موجود رہیں گے تاکہ کوئی بھی بد نظمی نہ ہو سکے۔

پورا لاہور جلسے کا منظر پیش کر رہا ہو گا

بلال یاسین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے، لیکن ہم اپنے رضاکارانہ فورس 21 اکتوبر کو گراؤنڈ میں ضرور موجود رکھیں گے کیونکہ اتنے بڑے جلسے کو سننھالنا کوئی آسان کام نہیں ہے، 21 اکتوبر کو پورا لاہور جلسے کا منظر پیش کر رہا ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp