عوام کی خدمت میں نواز شریف کے سوا سب نا اہل ثابت ہوئے، مریم نواز

جمعہ 13 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت میں صرف نواز شریف اہل قرار پائے ہیں، ان کے علاوہ سب نا اہل ثابت ہوئے ہیں، نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے وطن واپس آ رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے جمعہ کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 134 کی یونین کونسلوں کے چئیرمینوں، کونسلروں اور کارکنوں سے ملاقات  کی اور 21 اکتوبر کو میاں نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے کی جانے والی تیاریوں پر مشاورت کی۔

ملاقات کے دوران میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت میں صرف نوازشریف اہل قرار پائے ہیں، باقی سب نا اہل ثابت ہوئے ہیں، اب ایک بار پھر ملک کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے نوازشریف وطن واپس آ رہے ہیں۔

نواز شریف وطن واپس آ کر عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے، پاکستان کی معاشی بحالی کا حل بھی ساتھ لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو ایک ہی شخص نواز شریف نے ختم کیا، نوازشریف وزیراعظم تھے تو عوام کو آٹا، گھی، چینی سب سستا ملتا تھا، نوازشریف گئے تو سستا آٹا، گھی، چینی سب عوام کی پہنچ سے بھی نکل گئے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام جان چکے ہیں، نوازشریف وزیراعظم ہوگا تو ملک چلے گا اور اُن کا گھر بھی چلے گا، پاکستان کو امیر بنانا، عوام کی مہنگائی سے جان چھڑانا نوازشریف کا ایجنڈا ہے۔

سیاسی استحکام کے لیے عوام نوازشریف کا ساتھ دیں، سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی ترقی ہوگی، پوری قوم کو نوازشریف ہی متحد کر سکتے ہیں ، نوازشریف کے دِل میں نفرت نہیں، عوام کی محبت ہے۔اب غریبوں کا ساتھی، غریبوں کی مدد کرنے وطن واپس آرہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف کا شاندار استقبال کرکے ایک نئی تاریخ رقم کریں گے ۔

سابق رکن قومی اسمبلی رانا مبشر اقبال اور سابق ارکان صوبائی اسمبلی ملک اسد کھوکھر، اختر بادشاہ اور میاں عمران جاوید بھی ملاقات میں شریک تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز