’X‘ پر فلسطینی پرچم کے ساتھ پاکستانی کھلاڑیوں کا اہل غزہ سے اظہار یکجہتی

بدھ 18 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر فلسطینی پرچم کی تصاویر لگا کر اسرائیلی مظالم کا شکار غزہ کے شہریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد نواز، اسامہ میر، شاداب خان، محمد افتخار، امام الحق کے علاوہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی اور کامران اکمل نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ X پر فلسطینی پرچم کی تصاویر پوسٹ کی ہیں جس کا مقصد نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت اور اسرائیلی مظالم کا شکار فلسطینی شہریوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

واضح رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بلے باز محمد رضوان نے سری لنکا کے خلاف میچ میں 131 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز اور ٹیم کی شاندار فتح کو غزہ کے مظلوموں کے نام کیا تھا، انہوں نے ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پاکستان کی جیت کو اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کا نشانہ بننے والے معصوم فلسطینیوں کے نام کر دیا۔ انہوں نے لکھا کہ یہ غزہ میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کے لیے تھا۔

بعد ازاں ہفتے کو ہونے والے پاک بھارت میچ کے بعد پاکستان کی شکست پر اسرائیل کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ میں بھارتی جیت کا جشن منایا گیا اور کہا گیا ’ہم خوش ہیں کہ ورلڈکپ کے دوران بھارت نے پاکستان سے مقابلہ جیتا اور پاکستان اپنی فتح حماس کے دہشتگردوں کے نام کرنے کے قابل نہ ہو سکا‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل