پاکستان اور چین کے درمیان 1 ارب 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط

بدھ 18 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور چین نے پٹرولیم کے شعبے میں 1 ارب 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں۔ دستخطوں کی تقریب میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی بھی موجود تھے۔

چین کے یونائیٹڈ انرجی گروپ اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ سرمایہ کاری کے نتیجے میں ریفائنری سے حاصل ہونے والا پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل نہ صرف مہنگے درآمدی ایندھن کا متبادل ہوگا بلکہ ریفائنری کی پٹرول کی کل پیداواری استعداد اڑھائی لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھ کر 16 لاکھ میڑک ٹن اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی پیداوار 6 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھ کر 20 لاکھ میٹرک ٹن ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ ان دنوں  تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے لیے چین کے دورے پر ہیں۔ وزیراعظم نے اس دورے کے دوران چین کے صدر لی شی پنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سمیت متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟