صدرمملکت غزہ میں اسرائیلی بربریت کے شکار عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینی سفارت خانے پہنچ گئے

جمعرات 19 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں فلسطین کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام پر فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

فلسطینی سفارت خانے کے دورہے کے دوران ڈاکٹر عارف علویؔ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی بربریت اور اس کے غیر انسانی ردعمل میں ہزاروں بے گناہ افراد کی شہادت کی مذمت کرے۔

 صدر مملکت نے فوری جنگ بندی، خوراک، بجلی اور پانی سے محروم لوگوں تک امداد پہنچانے کے لیے راہداری کھولنے کا مطالبہ کیا۔

ایوان صدر کے شعبہ پریس کے مطابق صدر مملکت نے جمعرات کو اسلام آباد میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع سے بھی ملاقات کی اور پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑا رہے گا اور صرف وہی حل قبول کرے گا جو فلسطینیوں کے لیے قابل قبول ہو۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ اقوام متحدہ کو فلسطین میں ہونے والے مظالم پر بحث کرنی چاہیے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے قرارداد پاس کرے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے وحشیانہ اقدامات سے نفرت کے مزید امکانات پیدا ہوتے ہیں جس سے مزید جنگیں شروع ہوتی ہیں، او آئی سی کو فلسطین کی حمایت میں بھرپور آواز اٹھانی چاہیے۔

صدر نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت غزہ میں ہونے والی بربریت، اسرائیل کے غیر متناسب ردعمل، اور گزشتہ 30-40 سالوں سے نسلی تفریق کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم مذمت کرتے ہیں کہ لوگوں کو بے دردی سے مارا جا رہا ہے، غزہ کے اسپتال پر بمباری کی گئی جس میں 500 سے زیادہ افراد شہید ہوئے، یہ سب کچھ مزید تلخی پیدا کرتا ہے۔ صدر نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ دراصل امن کے کسی بھی امکان کو مکمل طور پر تباہ کر دیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کو پرامن 2 ریاستی حل کے حصول کی کوششوں سے روکنے کے لیے دیواریں کھڑی کی جا رہی ہیں، ایسی دیواریں کبھی قائم نہیں رہتیں، عوام ان کو گرا دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک 2 ریاستی حل کو روکا جائے گا، لوگ ردعمل ظاہر کرتے رہیں گے۔

فلسطینی سفیر نے اس مشکل وقت میں فلسطین کے سفارت خانے کا دورہ کرنے پر صدر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کو فلسطینی عوام کی نسل کشی قرار دیا۔

قبل ازیں صدر مملکت نے فلسطینی سفارتخانے میں تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے اور فلسطینی عوام اور وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں اپنی جانیں گنوانے والے شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے