’اسامہ میر کو دل دل پاکستان سنائیں تاکہ کیچ پکڑنے کا موڈ بنے‘

جمعہ 20 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے اٹھارہویں میچ میں پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔

  آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں چند تبدیلیاں کی گئیں اور شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اسامہ میر اس وقت سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں لیکن وجہ ان کی اچھی کارکردگی نہیں بلکہ آسڑیلوی ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر کا اہم اور آسان کیچ ڈراپ کرنا ہے۔

اداکار ارسلان نصیر نے کیچ ڈراپ کیے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسامہ میر کو ملی نغمہ دل دل پاکستان سنایا جائے تاکہ ان کا کیچ پکڑنے کا موڈ بنے۔

ایک صارف نے لکھا کہ کیا اسامہ میر کو ڈیوڈ وارنر کا کیچ ڈراپ کرنے کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا؟

ایک پیج کی جانب سے شاداب خان اور اسامہ میر کی تصویر شیئر کی گئی اور ساتھ لکھا کہ اگلے میچ میں شاداب خان کو کھلایا  جائے۔

 

ایک صارف نے کیچ ڈراپ کرنے پر اسامہ میر کو کلب میں خوش آمدید کہا اور تنقید کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ پاکستان کی کیچ چھوڑنے کی نا ختم ہو نے والی کہانی۔

https://Twitter.com/cricminiindia/status/1715301185782227186?s=20

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیشی ہائی کمشنر ملک کی آزادی کے لیے بھارت کی حمایت پر شکرگزار

پاکستان نے افغانستان میں فضائی حملوں کی تردید کر دی

بی بی سی کے چیئرمین سمیر شاہ کے مبینہ ’بھارتی رابطوں‘ پر سوالات اٹھ کھڑے ہوئے

’پاکستان میری موسی ماں ہے‘، بالی ووڈ کے لیجنڈ دھرمیندر کا پاکستان کے لیے محبت بھرا پیغام وائرل

ایتھوپیا میں غیر معمولی آتش فشانی دھماکا، پروازیں منسوخ، راکھ کا بادل پاکستان کے قریب

ویڈیو

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ، قلیوں کا ’بوجھ‘ کم

سوات میں زعفران کی کاشت، نتائج بین الاقوامی معیار سے بھی بہتر

ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیوں؟ حکومت اور پی پی پی اتحاد ختم؟ پی پی پی دوڑ سے باہر؟

کالم / تجزیہ

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا

جیو پالیٹکس اور مذہبی عینک