چوہدری شجاعت کا نوازشریف کی وطن واپسی کا خیرمقدم

ہفتہ 21 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے نوازشریف کی وطن واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے قائد ن لیگ کا خیر مقدم کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ اس وقت ملکی معیشت کی جو صورتحال ہے نوازشریف کو اس کی بحالی کے لیے سخت محنت کرنا پڑے گی۔

میرے دل میں انتقام کی کوئی تمنا نہیں، ملک کے تمام ستونوں کو مل کر آگے بڑھنا ہو گا، نواز شریف

انہوں نے کہاکہ ضروری ہے کہ ملک میں یکجہتی اور مفاہمت کو فروغ دیا جائے۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ عوام کو نوازشریف سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں، اس وقت ملک میں انتقامی سیاست نہیں ہونی چاہیے بلکہ ضروری ہے کہ مضبوط معیشت کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ قومی مفادات کے تحفظ اور لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ نوازشریف 4 سال کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں اور اپنے خطاب میں مستقبل کا روڈ میپ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے تمام ستونوں کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا، نوازشریف نے کہاکہ میں کسی سے انتقام نہیں لینا چاہتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp