آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں آج انڈیا کا سامنا دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا سے ہوگا۔
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آج جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔
انڈیا کی ویمنز ٹیم پچھلے پانچ سال سے آئی سی سی کی کوئی ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے۔
انڈیا اور آسٹریلیا کا سامنا 2020 میں منعقدہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی ہوچکا ہے جس میں آسٹریلیا نے انڈیا کو 85 رنز سے شکست سے دوچار کیا تھا۔
تاہم یہ بھی یاد رہے کہ انڈین ٹیم اپنے آخری 11 میچوں میں آسٹریلیا سے شکست سے دوچار ہی ہوئی ہے۔
انڈیا کی طرف سے شفالی ورما اور سمتری مندھانا اوپن کریں گی۔
جبکہ آسٹریلیا کرکٹ کی امیدیں اپنی اہم تیزرفتار بولرز میگن شٹ اور ڈارسی براؤن سے وابستہ ہونگی۔