موسم بدلے اور اداسی چھائے تو کیا کیا جائے؟

ہفتہ 21 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جب موسم بدلتا ہے، شامیں جلدی اور راتیں مزید گہری ہونے لگیں تو جانے کیوں ایک عجیب سی اداسی چھانے لگتی ہے۔ عام طور پر اپنی اداسی کی وجوہات کا ہمیں علم ہوتا ہے مگر موسم کے بدلنے کے ساتھ ہی دل و دماغ پر چھا جانے والی اداسی کی وجہ خدا جانے کیوں سمجھ ہی نہیں آتی۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس اداسی کی بھی ایک سائنسی وجہ ہے جسے سیزنل ایفیکٹو ڈس آرڈر (SAD) کہا جاتا ہے جو ذہنی دباؤ کی ایک قسم ہے، یہ عارضہ موسموں کے ساتھ آتا جاتا رہتا ہے مگر موسم سرما میں اس عارضے کی علامات اور اثرات نمایاں نظر آتے ہیں۔

اداسی کی علامات:

اس کی علامات میں موڈ خراب رہنا، روزمرہ کی سرگرمیوں میں دلچسپی نہ رہنا، چڑچڑا اور خالی پن، تھکاوٹ، دن کے وقت نیند محسوس ہونا، دیر تک سوتے رہنا اور صبح اٹھنے کو دل نہ کرنا، کاربوہائیڈریٹس والی غذائیں کھانے کا دل کرنا، وزن بڑھ جانا، کسی کام کو توجہ سے نہ کرنا اور جنسی خواہش میں کمی واقع ہونا شامل ہیں۔

6 غذائیں، اداسی دور بھگائیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ 6 غذائیں ایسی ہیں جن کے استعمال سے آپ ان مذکورہ علامات پر قابو پاسکتے ہیں۔

ڈارک چاکلیٹ:

موسم سرما میں جن دنوں راتیں طویل ہوں، ان دنوں آپ ڈارک چاکلیٹ کھا کر اپنی اداسی کو ختم کرسکتے ہیں۔ ڈارک چاکلیٹ میں میگنیشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو انسان میں توانائی پیدا کرکے اسے تھکاوٹ سے بچاتی ہے۔

کیلا:

کیلا ایک مزیدار پھل ہے، اس میں بھی میگنیشیم کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے، کیلا کھا کر بھی آپ خود کو SAD ہونے سے بچا سکتے ہیں۔

زیادہ چکنائی والی مچھلی:

زیادہ چکنائی یا اومیگا 3 سے بھرپور مچھلی غذائیت اور طاقت سے بھرپور ہوتی ہے، اس میں ایک غذائی عنصر کرییٹن پایا جاتا ہے جو دماغ کو طاقت بخشتا ہے اور یاداشت کو بہتر بناتا ہے۔ اس مچھلی کو کھانے سے بھی آپ خود کو توانا اور خوش محسوس کرتے ہیں۔

آئرن والی غذائیں:

اگر آپ سبزی خور ہیں تو آپ اپنے جسم کی آئرن کی ضروریات لازماً آئرن سپلیمنٹس کے ذریعے پوری کرتے ہوں گے کیونکہ آئرن تھکاوٹ کو دور کرتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق سبزی خوروں کو موسم کے بدلنے کے باعث ہونے والی اداسی دوسرے انسانوں کی نسبت 3 سے  4 گنا زیادہ محسوس ہوتی ہے۔

ایواکاڈو:

ایواکاڈو ایک بہترین پھل ہے جس میں شوگر کم اور فائبر اور میگنیشیم زیادہ پایا جاتا ہے یعنی اس پھل کے کھانے سے آپ خود کو توانا، ہشاش بشاش اور خوش محسوس کرتے ہیں۔

گری دار میوے:

گری دار میوے مثلاً بادام، اخروٹ، پستہ، مونگ پھلی وغیرہ میں بھی شوگر کم اور میگنیشیم زیادہ پایا جاتا ہے۔ موسم سرما میں ان کا استعمال کرنے سے آپ ٹھنڈ کے ساتھ ساتھ اداسی کو بھی خود سے کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp