ن لیگ کے مینار پاکستان جلسے میں جذباتی مناظر، نواز شریف اور مریم نواز آبدیدہ

اتوار 22 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائرز مریم نواز پارٹی قائد اور اپنے والد نوازشریف کا ہیلی کاپٹر لاہور کی حدود میں داخل ہوتےدیکھ کر آبدیدہ ہوگئیں۔ بعد ازاں جب میاں نواز شریف خطاب کے لیے اسٹیج پر پہنچے تو بھائی شہباز شریف کو گلے لگایا اور دیگر رہنماؤں سے بھی گلے ملے۔سابق وزیراعظم نے اسٹیج پر بیٹی مریم کو گلے لگایا اور آبدیدہ ہوگئے، اس دوران مریم بھی روتی رہیں۔

جلسہ گاہ میں ان جذباتی مناظر کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صارفین اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہائے دلچسب تبصرے کر رہے ہیں۔

رضا بٹ نامی ایکس صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ باپ کی طاقت بیٹی مریم نواز اپنے والد نواز شریف سے ملتے ہوئے۔ باپ اور بیٹی دونوں آبدیدہ ہوگئے۔

ایک اور ایکس صارف ادیب غوری نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مجھے تعجب یہ نہیں کہ مریم صاحبہ کیوں آبدیدہ ہوگئیں۔ مجھے تعجب نظام انصاف سے ہے، مجھے تعجب عمران خان کی ان ٹرائلز پہ ہے جن کی سنوائی نہیں ہو رہی۔

عقیل احمد ترین نے مریم نواز کے آبدیدہ ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ باپ کا بھائی اور بیٹی کو گلے لگاناہمارے کلچر کی اصل تصویر ہے۔

ایکس پر اپنی پوسٹ میں عثمان احمد بھٹی نے لکھا کہ میں جے یو آئی کا کارکن ہوں لیکن آج میاں نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز شریف کی آپسی محبت اور خلوص کو دیکھ کر آبدیدہ ہوگیا۔


نواز شریف آج صبح دبئی سے اسلام آباد پہنچے تھے۔ جہاں کچھ دیر قیام کے مینار پاکستان میں جلسے سے خطاب کرنے کے لیے بعد وہ لاہور کیلئے روانہ ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے