نواز شریف غلام احمد بلور سے کیوں نہ ملے، جاتی امراء سے واپس کیوں جانا پڑا؟

اتوار 22 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اے این پی رہنما غلام احمد بلور نواز شریف سے ملنے رائیوینڈ جاتی امراء پہنچے، لیکن ان کو جاتی امراء داخلے کی اجازت نہ مل سکی تو وہ بغیر ملے ہی واپس روانہ ہو گئے۔

اے این پی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور کو جاتی امراء کے باہر دیکھ کر صحافیوں نے روک لیا، پوچھنے پر بتایا کہ ان کو اندر جانے کی اجازت نہیں ملی کیوں کہ نواز شریف آج اپنی فیملی کے ساتھ مصروف ہیں۔

غلام احمد بلور نے اپنے ایک بیان میں ملکی معاشی صورتحال بہتر کرنے کے لیے نوازشریف کو بہترین مدبر قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے جیل میں بہت کڑا وقت گزارا ہے۔

غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ اس وقت الیکشن ضرور ہونے چاہئیں، کیونکہ ملک اس وقت مشکلات کی گرداب میں پھنسا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ہوں تو جو کوئی بھی اقتدار میں آتا ہے وہ تمام اداروں کو ساتھ لے کر بیٹھے، چین، بھارت سمیت چاروں اطراف ملک آسمان کی ترقیوں پر ہیں اور ہم زمین کے تخت السراء میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرملکی تمام ادارے نوازشریف کا ساتھ دیں تو وہ ملک کو مشکلات سے باہر نکال لے گا۔

واضح رہے مسلم لیگ ن کے مطابق میاں محمد نواز شریف وطن واپس آنے کے بعد دوسرے اور تیسرے دن صرف اپنی فیملی اور رشتہ داروں سے ملاقات کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp