شاہ محمود کا بیٹا والد کی رہائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا

جمعرات 23 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک میں رضاکارانہ گرفتاری پیش کرنے والے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے اپنے والد کی رہائی کے لیے عدالت پہنچ گئے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ محمود کے بیٹے زین قریشی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ ان کے والد کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے ٹھکانے کا علم نہیں ہے۔ درخواست میں لاہور ہائیکورٹ سے شاہ محمود قریشی کی رہائی کی استدعا کی گئی ہے۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری جمعہ کے روز گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے اعلیٰ قیادت کو کوٹ لکھپت جیل سے نامعلوم مقام منتقل کیا جا رہا ہے ۔

پی ٹی آئی کےرہنما زین قریشی  کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے نائب صدر شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اور اعظم سواتی سوار ہے۔

ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پولیس کل گرفتاری دینے والے کارکنوں اور لیڈر شپ کو نامعلوم مقام منتقل کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp