اقوام متحدہ کی سالگرہ: پاکستان میں ’آل فلیگز ٹو گیدر‘ کانفرنس کب ہو گی؟

اتوار 22 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پا کستان آل فلیگز ٹوگیدر (اے ایف ٹی) پروگرام کے دوسرے ایڈیشن کی میزبانی  کرے گا، اس سلسلے میں  تقریب 2 نومبر جمعرات کو پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (پی این سی اے) کے احاطے میں منعقد کی جائے گی۔

پروگرام کا انعقاد ڈیوکوم پاکستان، وزارت قومی ورثہ و ثقافت اور پی این سی اے کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔

اے ایف ٹی کی اس ایک روزہ تقریب کا مقصد ثقافتی سطح پر سفارتکاری اور اقوام متحدہ کے ممالک کے درمیان اتحاد کو فروغ دینا ہے۔ اتوار کو جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق تقریب میں یوتھ کانفرنس، ماہرین کے ساتھ انٹرایکٹو پینل ڈسکشن، بین الاقوامی فوڈ اسٹالز، آرٹ اینڈ کرافٹ اور مختلف ثقافتی اداروں کے کام کی نمائش سمیت دیگر متعدد سرگرمیاں پیش کی جائیں گی۔

پریس ریلیز میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ اس تقریب میں 10 ہزار سے زیادہ شرکا شریک ہوں گے جن میں سفارت کار، اقوام متحدہ کے عہدیدار، نوجوان اور شہری شامل ہوں گے۔ اس تقریب میں داخلہ مفت داخلے ہو گا تاہم ہر ایک کو اپنی رجسٹریشن کرانا ہو گی۔

ڈیوکوم پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر منیر احمد نے اس بات پر زور دیا کہ اے ایف ٹی ایونٹ کا مقصد انسانی حقوق، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی، جمہوریت اور ترقی کے ذریعے امن کو فروغ دینے کی کوششوں میں اقوام متحدہ کی تنظیموں اور رکن ممالک کی مدد کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 24 اکتوبر کو اقوام متحدہ کا دن منانے کے لیے اتحاد اور افہام و تفہیم ضروری ہے تاکہ 1945 میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے نفاذ کی سالگرہ منائی جا سکے۔

منیر احمد نے کہا کہ اے ایف ٹی ایونٹ کو سفارت کاروں، تارکین وطن، اقوام متحدہ  اور دیگر ترقی پسند تنظیموں اور مقامی لوگوں کو اکٹھا کرنے کے لیے ایک روزہ تقریب کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ باہمی اور کثیر الجہتی ثقافتوں کے درمیان فرق کو پر کرنے کے لیے مربوط اور مشترکہ کوششوں کو فروغ دیا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی مخالف ویڈیوز پر میٹا انڈیا کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘