سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے چیک باؤنس ہونے پر بحریہ ٹاؤن کے خلاف تھانہ گلشن اقبال کراچی میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ ایف آئی آر میں ملک ریاض کو نامزد کیا گیا ہے۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ میسرز بحریہ ٹاؤن کے پبلک سیل اینڈ ایڈورٹائزمنٹ کے لیے این او سی کی مد میں دیے گئے 3 چیک باؤنس ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
’ایس بی سی اے‘ کے ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک سیل، ایڈورٹائزمنٹ اینڈ کمپلینٹ نے چیک باؤنس ہونے کے بعد میسرز بحریہ ٹاؤن کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔
’ایس بی سی اے‘ کا کہنا ہے کہ اس نے میسرز بحریہ ٹاؤن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لیے تھانہ گلشن اقبال میں باقاعدہ ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے۔
ایف آئی آر میں ایس بی سی اے نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میسرز بحریہ ٹاؤن نے اسکروٹنی فیس کی مد میں 5 چیک جمع کرائے تھے، جن میں سے 3 چیک باؤنس ہو گئے ہیں۔
ایس بی سی اے نے ایف آئی آر میں ملک ریاض اور علی ریاض ملک کو نامزد کیا ہے جو کہ 21 اکتوبر کو گلشن اقبال تھانے میں درج کرائی گئی ہے۔ گزشتہ دنوں ایس بی سی اے نے میسرز بحریہ ٹاؤن کی سیل اینڈ ایڈورٹائزمنٹ این او سی منسوخ کردی تھی۔