24اکتوبر: پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد پولیو کا عالمی دن

منگل 24 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد پولیو کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔ یہ دن پولیو کے دنیا بھر سے خاتمے کے لیے عالمی کوششوں کو اجاگر کرتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد اس مہلک بیماری سے ہر بچے کو بچانے کے لیے پولیو ویکسی نیشن کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔

پاکستان میں یہ دن خصوصی طور پر ان پولیو ورکرز کی انتھک کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جا رہا ہے جو پولیو مہم کے دوران ملک کے کونے کونے میں جاکر خدمات سر انجام دیتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پولیو کا مرض دنیا میں صرف 2 ممالک پاکستان اور افغانستان میں موجود ہے ۔دنیا بھر میں پولیو کے کیسز میں 99.9 فیصد کمی آچکی ہے۔

پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد صرف 2 رہ چکی ہے۔ دونوں کیسز ضلع بنوں میں رواں سال مارچ 2023 اور اگست 2023 میں سامنے آئے تھے۔ افغانستان میں بھی ابتک رواں سال 5 پولیو کیسز سامنے آ چکے ہیں اور دونوں ممالک میں ایک ہی قسم کے وائرس رپورٹ ہوئے ہیں۔

جمعہ 17 مارچ 2023 کو رواں برس میں دنیا کے پہلے پولیو کیس کی تشخیص پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں کی گئی تھی

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پولیو اپاہج کر دینے والی مہلک متعدی بیماری ہے، اس بیماری میں مہلک پولیو وائرس عام طور پر 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو متاثر کرتا ہے۔ اس بیماری کا کوئی علاج نہیں لیکن کم عمری میں محفوظ اور مؤثر ویکسین کے ذریعے اس بیماری میں مبتلا ہونے سے بچا جاسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی بنگلہ دیش کے میچز بھارت سے باہر منتقل کرنے پر غور کرنے لگی

وینزویلا کی صورتحال پر نظر، پاکستانی شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات جاری ہیں، دفتر خارجہ

معروف پاکستانی ٹی وی اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، حالت اب کیسی ہے؟

لکی مروت میں پولیس کا کامیاب آپریشن، 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

سام سنگ گلیکسی واچ اب ڈیمنشیا کی ابتدائی علامات کی نشاندہی کرے گی

ویڈیو

کراچی میں میرا تھن ریس کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت

آنکھوں کے بغیر پڑھنے کا ہنر: بریل سسٹم کیسے نابینا افراد کو سکھاتا ہے؟

لیاری کی تنگ گلیوں سے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا تک، فلم اور حقیقت میں واضح فرق

کالم / تجزیہ

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال

دوسرا دن