کرکٹ ورلڈ کپ: ہاردک پانڈیا کا انگلینڈ کے خلاف میچ سے باہر ہونے کا امکان

منگل 24 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف میچ سے باہر ہونے کا امکان ہے۔  ہاردک پانڈیا کو بنگلادیش کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری ہوئی تھی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہاردک پانڈیا لکھنو میں انگلینڈ کے خلاف ہونے والے میچ میں بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

بیان  میں مزید کہا گیا ہے کہ ہاردک پانڈیا کو صرف احتیاط کی غرض سے آرام دیا گیا ہے ان کی انجری کی نوعیت سنجیدہ نہیں ہے۔

ہاردک پانڈیا پونے میں کھیلے گئے میچ کے نویں اوور میں پانڈیا نے بنگلادیشی اوپنر لٹن داس کا شاٹ روکنے کیلئے سیدھی ٹانگ سے گیند کو روکنے کی کوشش کی لیکن اسی دوران درد کے باعث گراؤنڈ میں ہی لیٹ گئے تھے جس کے بعد انہیں اسٹیڈیم سے باہر لے جایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا کو 20 اکتوبر کو بھارتی ٹیم کے ساتھ دھرم شالانہیں بھیجا گیا تھا۔

بھارت اور انگلینڈ کا میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل، معاون خصوصی ڈاکٹر امجد کو وزیر بنا دیا گیا

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: بھارت کا پاکستان سے مصافحے سے گریز کا امکان برقرار

سورا 2 ریلیز: اوپن اے آئی کا یوٹیوب اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑنے کا عزم

آزاد کشمیر: ایکشن کمیٹی کے پرتشدد احتجاج میں 6 سویلین اور 3 پولیس اہلکار جاں بحق

’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ غزہ کے قریب پہنچ گیا، اسرائیلی حملے کا خطرہ

ویڈیو

پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم، استعفے آنا شروع ہوگئے

مسلم سربراہان کے اصرار پر غزہ مسئلے کا حل نکلا، پورے معاملے میں سعودی عرب اور پاکستان کا کردار کلیدی تھا، حافظ طاہر اشرفی

قلم سے لکھنے کا کھویا ہوا فن، کیا ہم قلم سے لکھنا بھول گئے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغانستان میں انٹرنیٹ کی بندش، پاکستان کے لیے موقع، افغانوں کے لیے مصیبت

ٹرمپ امن فارمولا : کون کہاں کھڑا ہے؟

غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات