محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں بڑھتے فلو وائرس پر ایڈوائزری جاری کردی

بدھ 25 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں بڑھتے ہوئے فلو وائرس پر ایڈوائزری جاری کی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کھانستے اور چھینکتے وقت ناک اور منہ کوڈھانپ لیں۔

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے یہ اپیل کراچی میں تیزی سے بڑھتے ہوئے انولوئنزا وائرس کے پیش نظر کی گئی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ نئے انفلوئنزا وائرس سے لوگ نزلہ، کھانسی اور بخار میں مبتلا ہورہے ہیں، وائرس سے حاملہ خواتین، بچے اور 65 برس سے زائد عمر کے افراد زیادہ متاثرہوسکتےہیں۔

محکمہ صحت نے اسپتالوں کو داخل کیے گئے متاثرہ مریضوں کو آئسولیشن میں رکھنے کی ہدایت کی ہے اور شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ہاتھوں کو اینٹی بیکٹیریل صابن یا ہینڈواش سے اچھی طرح دھوئیں، آنکھ، ناک اور منہ کو نہ چھوئیں اور غذائیت سے بھرپور خوراک استعمال کریں۔

محکمہ صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بند جگہوں پر وینٹی لیشن کے نظام کو بہتر رکھیں، مناسب نیند لیں اور جسمانی طور پر چاق چوبند رہیں، فلو کےشکار افراد بخار اترنے تک کم سے کم 24 گھنٹے گھر میں رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp