ورلڈکپ کے دوران آرام: بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو ٹریکنگ نہ کرنے کا پابند کر دیا

بدھ 25 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ ورلڈ ورلڈکپ میں مسلسل 5 میچ جیتنے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ  نے کھلاڑیوں کو 02 دن کے لیے آرام دیا ہے۔ آرام ملتے ہی بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما سمیت 06 کھلاڑی فیملیز کے ساتھ وقت گزارنےچلے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے انجری کےخطرے کے پیش نظرکھلاڑیوں کےٹریکنگ اور پیراگلائیڈنگ پرپابندی لگائی ہے۔

بھارتی ٹیم کے کوچ راہول ڈریوڈ اور بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور کو پابندی سے استثنیٰ دی گئی ہے۔ دونوں نے دھرم شالا کے پر فضا مقام پر دیگر کوچنگ اسٹاف کے ہمراہ ٹریکنگ بھی کی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق ورلڈکپ کے دوران کھلاڑی پیراگلائیڈنگ میں حصہ نہیں لیں گے، پیراگلائیڈنگ کرنا کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی ہوگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو ٹریکنگ پر پابندی سے متعلق آگاہ کر دیا ہے

ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم  ورلڈکپ میں 10 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے اوراپنا اگلا میچ 29 اکتوبر کو انگلینڈ کےخلاف کھیلے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp