صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا نجی ٹی وی کو دیا گیا ایک انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو سراہنا چاہتا ہوں، جنہوں نے متحد ہوکر دکھایا، عوامی سماعتیں شروع کیں اور قوم کو ان سے بڑی امیدیں ہیں۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس سے میرا کوئی تعلق نہیں، وہ میں نے نہیں بھجوایا تھا بلکہ میرے پاس وزیراعظم ہاؤس سے آیا تھا۔ اور بعد میں سابق وزیراعظم نے بھی کہا تھا کہ وہ ریفرنس بھیجنا نہیں چاہتے تھے اس لیے ان سے پوچھیں کہ انہیں ریفرنس بھیجنے کا کس نے کہا تھا۔
صدر مملکت کے اس انٹرویو کے بعد ان کو سوشل میڈیا پر شدید رد عمل کا سامنا ہے کیونکہ وہ پہلے قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف بنائے گئے ریفرنس کو درست قرار دیتے رہے ہیں۔
صحافی وقار ستی نے کہا کہ صدر عارف علوی نے بڑا یو ٹرن لے لیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس بالکل درست اور حقائق پر مبنی تھا۔ یہ ان کا کچھ عرصہ پہلے کا موقف ہے اور آج وہ اپنے بیان سے یو ٹرن لے رہے ہیں۔
صدرعارف علوی نےبڑایوٹرن لےلیا!!
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرینس بالکل درست اور حقائق پر مبنی تھا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کچھ عرصہ پہلے کاموقف ۔۔
pic.twitter.com/5l0E8WpFy8— WAQAR SATTI (@waqarsatti) October 25, 2023
سمن ڈار لکھتی ہیں کہ صدر عارف علوی جو پہلے قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کو درست کہتے تھے، آج اسی ریفرنس کو غلط تسلیم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ پی ٹی آئی کا وتیرہ رہا ہے کہ آسانی سے اپنی کہی ہوئی بات پر یو ٹرن لے لو جبکہ ثبوت بھی موجود ہیں۔
صدر عارف علوی جو پہلے قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس کو درست کہتے تھے
آج اُسی ریفرنس کو غلط تسلیم کہہ رہے ہیں
پی ٹی آئ کا وطیرہ رہا ہے آسانی سے آہنی کہی بات پر یوٹرن لے لو
جب کہ ثبوت بھی موجود ہیں 👇😂 pic.twitter.com/2RUo5V4rrx— ارم (سمن) ڈار (@summandar01) October 25, 2023
ایک صارف نے صدر مملکت کے صحافی حامد میر کو دیے گئے انٹرویو کلپ کے ساتھ ان کا انڈیپینڈنٹ اردو کو دیا گیا پرانا انٹرویو جوڑ دیا جس میں وہ ریفرنس کو درست قرار دے رہے ہیں اور کہا کہ عارف علوی منافق ہیں۔
منافق علوی۔ pic.twitter.com/NfPbkCNSeq
— صحرانورد (@Aadiiroy2) October 25, 2023
صحافی وسیم عباسی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ایک پرانا انٹرویو کلپ شیئر کیا جس میں وہ واضح کر رہے ہیں کہ انہوں نے قاضی فائز کے خلاف ریفرنس ایسے آگے نہیں بھیجا بلکہ ان کے اثاثے( ثبوت) دیکھ کر بھیجا ہے، انہوں نے صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ آج وہ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی کہی ہوئی بات سے مکر گئے ہیں۔
عارف علوی صدر مملکت کہلواتے ہیں اور انکی غلط بیانی دیکھیں۔ انڈییپنفنٹ اردو کے اس انٹرویو واضح کر رہے ہیں کہ انہیں فایز عیسی کے خلاف ریفرینس صرف آگے نہیں بھیجا بلکہ ان کے اثاثے ( ثبوت ) دیکھ کر بھیجا۔
حامد میر صاحب کے انٹرویو میں مکر گئے اس بات سے۔
👇👇— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) October 25, 2023
ایک صارف نے کہا کہ صدر کا عہدہ بہت اہم اور ذمہ داری والا ہے لیکن اگر اس اہم عہدے پر بیٹھا شخص دو، دو بیان جاری کرے تو قابل افسوس بات ہے کہ اس کے کون سے بیان پر اعتبار کیا جائے۔
صدر کا ایک اہم عہدہ بڑا ذمہ دار عہدہ ہے اتنی اہم ذمہ داری والا ادمی دو دو بیان جاری کرے قابل افسوس ہے کون سے بیان پر اعتبار کیا جائے
— nazakatali shah (@nazakatshah1214) October 26, 2023
واضح رہے کہ انڈپینڈنٹ اردو کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل بھیجے جانے کے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف بھیجا گیا ریفرنس درست تھا۔