سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اضافی آمدنی لانے کے لیے اپنی سبسکرپشن کی پیشکش میں 2 نئی درجہ بندیاں متعارف کروائی ہیں، جن میں سے ایک پریمیم پلس ہے جس کے ذریعے اپنی فالونگ فیڈ میں سے اشتہارات کو ختم کرنا، ساتھ ہی تخلیقی ٹولز کو استعمال میں لاتے ہوئے نئے مواد کی شیئرنگ کے ذریعے آمدنی میں حصہ حاصل کرنا شامل ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایکس پریمیم پلس جس کی ماہانہ فیس 16 ڈالر یعنی پاکستانی 4400 روپے ہوگی، جس کی بدولت آپ اپنے ایکس اکاؤنٹ کی فالونگ فیڈز سے اشتہارات کو ہٹا سکیں گے اور ویب پر بغیر اشتہاروں کے ایکس اکاؤنٹ کو استعمال کر سکیں گے۔
introducing Premium+
– no ads in For You or Following
– largest boost for your replies (vs other Premium tiers or unverified users)
– access to our full suite of creator toolsnow available on Web ✌️
subscribe here → https://t.co/Ywvyijo9CQ
— Premium (@premium) October 27, 2023
پریمیم پلس درجہ حاصل کرنے والے صارفین ایکس کی آمدنی میں حصہ دار بھی بن سکتے ہیں۔ صارفین تخلیق کار ٹولز کو استعمال کرتے ہوئے نیا مواد شیئر کریں گے اور اس بنا پر ایکس ان کو اپنی آمدنی میں سے حصہ فراہم کرے گا۔
مزید پڑھیں
دوسری درجہ بندی میں ایکس اپنے صارفین کو محض 3 ڈالر (833 روپے) ماہانہ کے عوض ٹیکسٹ اور ویڈیو میں لمبی پوسٹیں کرنے کا آپشن فراہم کر رہا ہے، ساتھ ہی صارف ریپلائے بوسٹ کی آپشن بھی استعمال کرسکتا ہے۔ ان 3 ڈالرز میں بلیو ٹک کی آپشن نہیں دی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق دونوں نئے درجے اب ویب پر دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ ایکس نے پہلے ہی اپنے صارفین کو 8 ڈالر (2 ہزار 200 روپے) ماہانہ پر بلیو ٹک سروس فراہم کی ہوئی ہے، جس میں صارفین متعدد فیچرز سے فائدہ اٹھا بھی رہے ہیں۔
متعارف کردہ نئے درجات کی بدولت ایکس کو اپنی آمدنی میں اضافہ حاصل ہوگا۔ اس سے قبل ایلون مسک کو اپنی متنازعہ تبدیلیوں کے باعث اشتہار دینے والی کمپنیوں کی جانب سے سبکی کا سامنا کرنا پرا تھا۔
تاہم بڑی کمپنیوں نے نفرت انگیز تقاریر اور نازی مواد کے ساتھ ان کے اشتہارات دکھائے جانے کے بعد سوشل نیٹ ورک سے اپنے اشتہارات کو ختم کر دیا۔ اس ماہ کے شروع میں ہی رائٹرز نے رپورٹ کیا کہ ایلون مسک کی جانب سے کمپنی سنبھالنے کے بعد سے امریکی اشتہاری آمدنی میں ہر ماہ کمی واقع ہوئی ہے۔
واضح رہے تازہ ترین اعداد و شمار اگست تک 60 فیصد سال بہ سال کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔ گزشتہ سال کمپنی سنبھالنے کے بعد سے ایلون مسک اضافی آمدنی پیدا کرنے کے لیے نت نئے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔