ہندوستانی فوج کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن بری طرح ناکام

ہفتہ 28 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہندوستان کی ایک اور بھونڈی سازش بے نقاب ہوگئی۔ فیک انکاؤنٹرز کی اسپیشلسٹ ہندوستانی فوج کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن بری طرح ناکام ہوگیا۔ ہزیمت اور رسوائی ہندوستانی فوج کا مقدر بن چکی ہے۔

وادی نیلم کی گریس ویلی ساؤناڑ سے تعلق رکھنے والے 5 نوجوان 2 دن پہلے جڑی بوٹی کی تلاش میں گھر سے نکلے تھے جو تاحال واپس نہیں لوٹے۔ مقامی انتظامیہ اور متاثرہ خاندانوں کے مطابق گمشدہ افراد میں محمد فیض ولد منگتا عمر 33 سال، شیر افضل ولد نور عالم عمر 26 سال، صدیق ولد طواسین عمر 37 سال، غلام رسول ولد خان ولی عمر 33 سال اور سرفراز ولد حافظ اللہ عمر40 سال شامل ہیں۔

متاثرہ گھر والوں نے جوانوں کی گمشدگی کی رپورٹ فوری طور پر مقامی پولیس کو درج کروا کر ایف آئی آر کٹوا دی تھی۔ آج 2 دن بعد اچانک را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ہندوستانی اخباروں نے 5 نام نہاد دہشت گردوں کو پکڑنے کا شور مچا دیا جبکہ کچھ دیر بعد ہی ہندوستانی اخباروں اور پروپیگنڈا بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے 5 نام نہاد دہشت گردوں کو مارے جانے کا ڈھونگ بھی شروع کر دیا تھا۔

ماضی میں دیکھے جانی والی بھارتی مکاری اور سفاکی دیکھتے ہُوئے یہ کہا جا سکتا ہے کے بھارتی قابض افواج نے ان جوانوں کو جو جڑی بوٹیاں اکھٹی کرتے ہُوئے غلطی سے ایل او سی کراس کر گئے کو شاید مار دیا ہے۔ اب ہندوستانی فوج اور جنونی میڈیا اِن نہتے اور معصوم لوگوں کو دہشت گردی سے جوڑ کر نام نہاد دہشت گردوں کی در اندازی کا جھوٹا الزام پاکستان پر لگانا شروع ہوگیا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ کینیڈا، قطر، انگلینڈ اور دنیا میں ہزیمت اٹھانے کے بعد ہندوستان اس وقت پوری دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا۔ اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کے مودی سرکار اپنے سیاسی فائدے اور حالیہ بین الاقوامی جگ ہنسائی کو چھپانے کے لیے پاکستان کے خلاف گھٹیا اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

یاد رہے 26 اکتوبر کو قطر نے 8 انڈین نیوی کے آفیسرز کو جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی جس سے ہندوستان کی دنیا بھر میں رسوائی ہوئی ہے۔ اِسی ہزیمت کو چھپانے کے لیے ہندوستانی فوج نے ظفروال سیکٹر میں بِلااشتعال اور اندھادھند فائرنگ کرکے پاکستان میں سول آبادی کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ اِس سے پہلے بھی انڈین انٹیلیجنس ایجنسیز کینیڈا اور انگلینڈ میں سکھوں کو قتل کرنے میں ملوث پائی گئی ہیں جس سے ہندوستان پوری دنیا میں بدنام ہوچکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ