رواں ماہ چاند گرہن کا دوسرا واقعہ، کیا آج پاکستان میں بھی اس کا نظارہ ہو گا؟

ہفتہ 28 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں آج چاند گرہن ہو گا، رواں ماہ یہ دوسرا چاند گرہن ہو گا، جب کہ رواں سال چاند گرہن کا یہ تیسرا واقعہ رونما ہو گا، اس سے قبل یہ واقعہ رواں سال مئی کے اوائل میں پیش آیا تھا۔

ارتھ اسکائی کی جانب سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق آج ہفتہ کے روز چاند گرہن جزوی طور پر دیکھا جائے گا۔ یہ چاند گرہن 2023 میں تیسری مرتبہ اور رواں ماہ دوسری مرتبہ دیکھا جائے گا، اس سے قبل آخری سورج گرہن دو ہفتے قبل 14 اکتوبر کو ہوا تھا، جب کہ رواں سال پہلا چاند گرہن فروری میں دیکھا گیا تھا۔

چاند گرہن یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی امریکا، شمالی، مشرقی جنوبی امریکا، بحر الکاہل، بحر اوقیانوس، بحر ہند، آرکٹک اور انٹارکٹیکا کے کچھ حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 28 اکتوبر کا چاند گرہن پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

چاند گرہن مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 2 منٹ پر شروع ہوگا جہ صبح ایک بج کر 14 منٹ پر عروج پر پہنچے گا اور 29 اکتوبر (اتوار) کو صبح 3 بج کر 26 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔

چاند گرہن کیا ہے؟

ماہرین فلکیات کے مطابق چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین حرکت کرتی ہوئی سورج اور چاند کے درمیان آ جاتی ہے اور چاند کی سطح پر اپنا سایہ ڈال دیتی ہے۔

چاند گرہن کی اقسام

واضح رہے کہ چاند گرہن کی تین اقسام ہوتی ہیں جس کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ چاند گرہن کے وقت سورج کی روشنی زمین اور چاند کو کس طرح ترتیب دیتی ہے۔

مکمل چاند گرہن – زمین کا سایہ پوری طرح چاند کی سطح پر آ جاتا ہے۔

جزوی چاند گرہن – چاند کا صرف ایک حصہ زمین کے سائے میں آ جاتا ہے ، جس سے ایسا لگتا ہے کہ چاند آدھا رہ گیا ہے۔

پینمبرل چاند گرہن – زمین کے سائے کا ہلکا سا بیرونی حصہ چاند کی سطح کے سامنے آ جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp