کرکٹ کے عالمی مقابلے بھارت میں جاری ہیں، ورلڈ کپ کے 28 ویں میچ میں نیدرلینڈ نے بنگلا دیش کو 87 رنز سے شکست دے کر پوائنٹ ٹیبل پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر دی، نیدرلینڈز کے 229 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 42.2 اوورز میں 142 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
نیدر لینڈز کا زبردست بولنگ اٹیک جیت میں اہم کردارادا کرنے میں کامیاب ہوا جس نے بنگلہ دیش کے بیٹرز کی ایک نا چلنے دی اور اس طرح بنگال ٹائیگرز 142 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئے۔
Bangladesh's performance getting worse day by day in #ICCCricketWorldCup23
All Bangladeshi fans should #BoycottBangladeshCricketBoard #NEDvBAN #NEDvsBAN pic.twitter.com/XiIwmX5Awa— Joynul Abedin Joy 🇧🇩🇵🇸 (@iamJoynulAbedin) October 28, 2023
ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔ لیکن جلد ہی نیدرلینڈز کی وکٹیں گرگئیں۔ بنگلہ دیش نے پہلی اننگز کے پہلے پاور پلے میں ہی میچ کو اپنی گرفت میں لے لیا جس میں تسکین احمد کی بولنگ خاص طور پر متاثر کن رہی۔
لیکن اپنی ٹیم کو مشکل میں دیکھ کر ایڈورڈز کپتان کی اننگز کھیلتے ہوئے نصف سنچری اسکور کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے پال وان میکرن نے 23 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جس کی وجہ سے بنگلہ دیش کی ٹیم پر دباؤ بڑھتا ہی چلا گیا۔
بنگال ٹائیگرز کو جیت کے لیے 230 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ابتدا میں ہی نقصان اٹھانا پڑے، لٹن داس سب سے پہلے 3 رنز پر ہی آؤٹ ہو گئے۔
ان کے ساتھی اوپنر تنزید حسین نے ایک اوور تک ہی اپنے ساتھی کھلاڑی کا ساتھ دیا لیکن وہ بھی ڈی لیڈے کی گیند پر 15 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے ایڈورڈز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
بنگلہ دیش کی چوتھی وکٹ 63 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب کپتان شکیب الحسن محض 9 رنز بنا کر میکیرین کی گیند پر ایڈورڈز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، پانچویں وکٹ 69 کے مجموعی اسکور پر گری جب مہدی حسن میراز5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 گیندوں پر 35 اسکور کر کے ڈی لیڈے کی گیند پر ایڈورڈز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، وہ بنگلہ دیش کی جانب سے ٹاپ اسکورر بھی رہے۔
بنگلہ دیش کی چھٹی وکٹ 70 کے مجموعی اسکور پر گری جب مشفق الرحیم صرف ایک رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، انہیں بھی وین میکیرین نے بولڈ کیا۔
@KNCBcricket bamboozled @BCBtigers completely wd some heroic efforts leading them to another win in @cricketworldcup #ICCCricketWorldCup23 #BANvsNED #NEDvBAN. pic.twitter.com/o14Gnvu8fH
— Suraj thakur (@IAmSuRaJTHakur_) October 28, 2023
ساتویں وکٹ 108 کے مجموعی اسکور پر گری جب مہدی حسن 17 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے، آٹھویں وکٹ 113 کے مجموعی اسکور پر گری جب محمود اللہ 20 رنز بنانے کے بعد ڈی لیڈے کی گیند پر دت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
بنگلہ دیش کی نویں وکٹ 142 کے مجموعی اسکور پر گری جب مصتفیض الرحمان 20 رنز بنا کر ایکرمین کی گیند پر بولڈ ہو گئے، تسکین احمد نے 11 رنز بنائے جب کہ شرف الاسلام بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے پال وین میکرین نے سب سے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا انہوں نے اپنے 7.2 اوورز میں 23 رنز دے کر بنگلہ دیش کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، نیدرلینڈز کے دوسرے کامیاب بولر داس دی لیڈے تھے جنہوں نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جب آریان دت، لوگان ون بیک، کولن ایکرمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
نیدرلینڈز کی جانب سے پہلے کھیلتے ہوئے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے 68 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، اس کے علاوہ ویسلے بیریسی 41، سبرینڈ 35 اور لوگل وین بیگ 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بنگلا دیش کی جانب سے شرف الاسلام، تسکین احمد، مہدی حسن، مستفیض الرحمان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ ایونٹ کے دوران اب تک دونوں ٹیموں نے 5، 5 میچز کھیلے ہیں جن میں سے دونوں نے ایک ایک میں کامیابی حاصل کی جبکہ 4 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Best white ball team in the world @englandcricket @ECB_cricket #ICCCricketWorldCup23#Inbamai_irukudhaiya 😂😂😂 pic.twitter.com/N32kBdfFYV
— Randy Tamilan (@RandyTamilan) October 28, 2023
نیدرلینڈز کا اسکواڈ
نیدرلینڈز کے اسکواڈ میں اسکاٹ ایڈورڈز (کپتان)، میکس اوڈوڈ، وکرم جیت سنگھ، ویزلے بریسی، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈ، سیبرانڈ اینجلبریچٹ، لوگن وان بیک، شریز احمد، آریان دت، پال وان میکرن شامل تھے۔
بنگلہ دیشی اسکواڈ
بنگلہ دیش کے اسکواڈ میں شکیب الحسن (کپتان)، لٹن داس، تنزید حسن، نجم الحسین شانتو، مشفق الرحیم، محمود اللہ، مہدی حسن معراج، مہدی حسن، تسکین احمد، مستفیض الرحمان اور شرف الاسلام شامل تھے۔