سپریم کورٹ آف پاکستان نے ترجیحی بنیادوں پر مقدمات سننے کے لیے 7 نکاتی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی جانب سے ترجیحات طے کرنے کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی نے سات نکاتی پالیسی کی منظوری دی ہے۔
مزید پڑھیں
سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے منظور کی گئی7 نکاتی پالیسی کے تحت وہ مقدمات جن کا جلد فیصلہ کیا جانا ضروری ہو گا، قانونی تقاضوں کے تحت انہیں فوری سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا۔
پالیسی کے تحت ٹیکس اور انتخابی تنازعات کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے گا، اس کے علاوہ ضمانت قبل از گرفتاری اور ضمانت بعد از گرفتاری کے مقدمات بھی ترجیحی بنیادوں پر سنیں جائیں گے۔
پالیسی میں مزید بتایا گیا ہے کہ 10سال تک سزا کے فوجداری مقدمات کو بھی ترجیح بنیادوں پر سنا جائے گا جب کہ ایک ہی فیصلہ کے خلاف متعدد درخواستوں والے مقدمات بھی ترجیحی بنیادوں پر سماعت کے لیے مقرر کیے جائیں گے۔