اسرائیلی جارحیت پر عرب سربراہی اجلاس بلایا جائے، فلسطینی صدر

اتوار 29 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطینی مزید جانیں ضائع ہونے کے خدشے، غزہ جنگ کی صورت حال اور غزہ پٹی پر اسرائیل کی طرف سے شروع کیے گئے نئے جنگی مرحلے کے اثرات پر بات کرنے کے لیے ہنگامی عرب سربراہی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کا جواب زمینی حملے اور مزید کشیدگی سے دیا ہے۔ اسرائیل کی ہٹ دھرمی پر دنیا اور عالمی اداروں کو ایکشن لینا چاہیے، اور اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے۔

محمود عباس کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کو درپیش مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے، اور ان  کو انسانی آفات کا سامنا ہے۔ کیونکہ گزشتہ شب اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں بڑی تباہی پھیلی، کافی ہلاکتوں کے بعد بھی درجنوں لاشوں کے ملبے تلے دبے ہونے کے اندیشے کا اظہار کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بمباری اور حملوں کے بعد کئی علاقوں تک پہنچنے میں دشواری کے باعث غزہ کی پٹی میں بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔ غزہ میں ہر طرف تباہی پھیل گئی ہے جس سے تمام علاقے زمین بوس ہو گئے ہیں۔ ملبے تلے دبی لاشوں کو نکالنا ایک دشوار گزار عمل ہے، لاشوں کے خراب ہونے کی وجہ سے بدبو اور تعفن سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

ایک اندازے کے مطابق اب تک لگ بھگ 8 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ کئی لاپتہ ہیں اور کئی فلسطینیوں کی لاشیں گل سڑ گئی ہیں۔ شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔

واضح رہے غزہ میں 2 دن سے مکمل بلیک آؤٹ جاری ہے، مواصلاتی نظام مکمل طور پر بند ہے، بجلی نہ ہونے کے باعث پانی اور خوراک کی کمی واقع ہو چکی ہے۔ اور اسرائیل امدادی سامان کو بھی فلسطینیوں تک نہیں پہنچنے دے رہا ہے۔

اس ساری صورت حال کے بعد سے دنیا بھر میں جنگ بندی کے مطالبات زور پکڑ رہے ہیں۔ گزشتہ روز بھی دنیا بھر میں لاکھوں افراد نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے کیے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عرب ممالک کو اس معاملے پر کھل کر سامنے آنے اور فوری جنگ بندی کے لیے عالمی اداروں اور دیگر ملکوں پر زور دینے کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی بھارتی سازش کو برداشت نہیں کریں گے، پاکستانی مندوب

مشرق وسطیٰ کشیدگی: سعودی عرب کی مملکت سمیت دیگر عرب ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت

ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے پر فائرنگ، دہشتگردی کا شبہ، تحقیقات جاری

پاکستان سپر لیگ کا 11واں ایڈیشن، فیصل آباد اور پشاور میزبانوں کی فہرست میں شامل

یوفون، اونک اور ٹیلی نار 5 جی سروسز فراہمی کے لیے تیار، اسپیکٹرم حاصل کرلیا

ویڈیو

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

پیوٹن سے سفارشیں، ٹرمپ کی دوڑیں، جنگ ختم کرنے کا اعلان، آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی اجازت مگر صرف ایک شرط پر

’برڈ آف ایشیا‘، 400 سے زیادہ میڈلز جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ صوبیدار عبدالخالق کون تھے؟

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟